31/July/2024

خیبر: لنڈی کوتل میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکاروں سمیت 3 ہلاک

👁️ 28 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر: لنڈی کوتل میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکاروں سمیت 3 ہلاک

خیبر: لنڈی کوتل میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکاروں سمیت 3 ہلاک

لنڈی کوتل (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل چاروازگئے کے مقام پر رات گئے پولیس پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک راہگیر سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے تھے، ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اور اہلکار چل بسے۔

دریں اثنا، ضلع خیبر میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں اور ایک شہری کی نماز جنازہ لنڈی کوتل میں ادا کردی گئی۔

جنازے میں سرکاری افسران، علاقائی مشیران سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

بعد ازاں، دونوں اہلکاروں اور شہری کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C