18/June/2023

خیبر: وادی تیراہ میں دھماکا، ایف سی کے 2 اہلکار شدید زخمی

👁️ 29 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر: وادی تیراہ میں دھماکا، ایف سی کے 2 اہلکار شدید زخمی

خیبر: وادی تیراہ میں دھماکا، ایف سی کے 2 اہلکار شدید زخمی

باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) ‏صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ میں ایف سی قافلے پر بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ وادی تیراہ کے علاقے خواجل خیل میں ایف سی قافلے پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ اورکزئی سکاؤٹس کے سپاہی شہزاد اور سپاہی حامد شدید ہوگئے۔

دھماکے میں زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C