خیبر: وادی تیراہ میں پاکستانی طالبان کا اسکول پر حملہ، شدید جھڑپیں، ایک ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 106 بار دیکھا گیا
خیبر: وادی تیراہ میں پاکستانی طالبان کا اسکول پر حملہ، شدید جھڑپیں، ایک ہلاک، متعدد زخمی
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ کے علاقے پیر میلہ میں پاکستانی طالبان نے ایک اسکول کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی فورسز پر حملہ کر دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مذکورہ اسکول کو عارضی کیمپ کے طور پر استعمال کیا ہوا تھا۔
حملے کے دوران علاقے میں شدید فائرنگ اور مارٹر گولوں کے دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مارٹر گولہ گرنے سے خان سید نامی شہری ہلاک ہو گیا، جب کہ پاشم اور خان ولی سمیت کم از کم چار افراد زخمی ہوئے۔
فائرنگ کی زد میں آ کر ایک مقامی خاتون اور ایک بچہ بھی زخمی ہوئے۔ شدید بمباری کے باعث پیر میلہ بازار میں کم از کم چھ دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
آخری اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔
مزید معلومات کا انتظار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پی ٹی آئی پر ٹی ٹی پی سے تعلق اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزامات، وفاقی وزراء
28/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
ٹانک میں ٹریفک پولیس وین پر فائرنگ، 3 اہلکار ہلاک، 2 افراد زخمی
28/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثیوں پر حملوں کے بعد ایران کا ردعمل، 4 ایرانی ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، متعدد پناہ گاہیں مسمار
28/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
عراق سے امریکی فوجی انخلا مکمل ہونے کا دعویٰ، تمام جنگی و لاجسٹک اہلکار روانہ
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
شام میں داعش کے خلاف کارروائی، چار صوبوں میں سرگرم سیل کے ارکان گرفتار
28/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9201 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C