خیبر: وادی تیراہ میں پاکستانی طالبان کے ہاتھوں 4 مزدور اغوا
👁️ 219 بار دیکھا گیا
خیبر: وادی تیراہ میں پاکستانی طالبان کے ہاتھوں 4 مزدور اغوا
خیبر (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ علاقے وادی تیراہ کے راجگال کوکی خیل میں سڑک کی تعمیر پر کام کرنے والے چار مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والوں میں ایکسیویٹر آپریٹر حلیم شاہ ولد رحیم شاہ قوم مندوخیل سکنہ زوب بلوچستان ایکسیویٹر آپریٹر جنت خان ولد عبدالکریم قوم کاکڑ، سکنہ ژوب بلوچستان جبکہ ان کے ساتھ احسان اللہ ولد محمد حسین قوم مندوخیل سکنہ ژوب بلوچستان) اور ایک مزدور خان نامی شامل ہیں۔
یہ تمام افراد معمول کے مطابق تعمیراتی کام میں مصروف تھے کہ مسلح شدت پسند گروپ نے انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے جا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
بعد ازاں پاکستانی طالبان نے ان افراد کے اغوا کی ذمہ داری بھی قبول کر لی ہے تاہم مغویوں کی حالت اور مقام کے حوالے سے تاحال کوئی مستند معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں اور مقامی انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے واقعے پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ مقامی عمائدین اور سیاسی رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وادی تیراہ کے دور افتادہ علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو فوری طور پر مؤثر سیکیورٹی فراہم کی جائے ٹھیکیداروں اور مزدوروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر ترقیاتی کام رکنے کا خدشہ ہے کیونکہ ٹھیکیدار عدم تحفظ کے باعث کام چھوڑنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3159 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C