خیبر پختونخوا: سوات میں ایک بار پھر آپریشن کی تیاریاں
👁️ 27 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: سوات میں ایک بار پھر آپریشن کی تیاریاں
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے خیبر پختونخوا کی وادی سوات میں موجود عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لئے فوجی اہلکاروں سمیت سیکورٹی فورسز کے بھاری دستے مٹہ اور مالم جبہ کے پہاڑی علاقوں کو منتقل کرنا شروع کر دیاہے، صوبائی حکومت نے عسکریت پسندوں کو علاقہ چھوڑنے کے لئے 48 گھنٹوں کی مہلت دیدی ہے۔
عسکریت پسندوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے سرکاری طور پر کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے مگر سوات کے مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ یوں دکھائی دیتا ہے کہ یہاں پر ماضی کی طرح ایک اور فوجی کارروائی شروع کی جا رہی ہے
تاہم خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پولیس فورس کو جہاں بھی دہشت گردی کا واقع ہوتا ہے وہاں پر عسکریت پسندوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں قیام امن اور لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام آئینی اور قانونی اختیارات کو بروئے کار لایا جا رہا ہے جبکہ عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ فوج اور وفاقی حکومت کا اختیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بظاہر عسکریت پسندوں کی موجودگی اور سرگرمیوں کے شروع ہونے سے حالات ایسے پیدا ہو رہے ہیں جس میں عوام کی ریاست پر اعتماد کے لئے محدود پیمانے پر کارروائی کرنا ضروری ہو گیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے ایک اعلی عہدیدار نے چند روز قبل کہا تھا کہ کابل میں ہونے والی بات چیت میں جنگ بندی اور مستقل مصالحت کے لئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا مگر کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے جنگجوں نے اگست کے اوائل میں سرحد عبور کرکے وادی سوات سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سرگرمیاں شروع کرکے در اصل وعدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
پشاور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے جمعے کے روز سوات کا دورہ کیا تھا اور سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات سے خطاب بھی کیا تھا۔
شرکا ء میں موجود ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ کور کمانڈر پشاور نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ عسکریت پسندوں کو کسی بھی صورت میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اگر یہ عناصر باز نہیں آتے تو انکے خلاف بھر پور کاروائی کی جائیگی۔
سوات کے مرکزی تجارتی شہر مینگورہ کے ایک سینئر صحافی نے بتایا کہ فوج کے مزید دستے پہنچ چکے ہیں اور ان فوجی اہلکاروں کو مٹہ ‘ مالم جبہ اور دیگر علاقوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مٹہ اور مالم جبہ میں موبائل ٹیلیفون اور انٹرنیٹ سسٹم بھی تعطل کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ مینگورہ سمیت ضلع بھر میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق ہے مگر عام لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ مالم جبہ کے سیاحتی علاقے میں اتوار اور سوموار کی درمیانی شب نامعلوم عسکریت پسندوں نے پولیس موبائل وین پر فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے عسکریت پسند فرار ہوئے ہے۔ فائرنگ کے واقع میں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔
پچھلے دو دنوں کے دوران اسی علاقے میں پولیس پر عسکریت پسندوں کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ایک روز اسی علاقے کے ایک پولیس چوکی پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی تھی۔
اگست کے اوائل میں سرحد پار روپوش عسکریت پسندوں کا ایک گروہ اچانک مٹہ کے پہاڑی چوٹیوں پر پہنچ کر دوسرے دن دو اہم فوجی اور ایک پولیس عہدیداروں سمیت چار اہلکاروں کو ایک معمولی جھڑپ کے بعد لگ بھگ بیس گھنٹوں تک یرغمال بنا کے رکھا۔
جبکہ اس واقع سے دو دن قبل سوات سے ملحقہ دیر ضلع کے علاقے میدان میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے صوبے میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی کے گاڑی پر فائرنگ کرکے چار افراد کو ہلاک اور ایم پی اے سمیت تین دیگر کو زخمی کردیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : تعز، لحج اور مارب کے محاذوں پر شدید لڑائی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور نقصانات کی اطلاعات
19/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے مذاکرات کے لیے شرائط امریکہ تک پہنچا دیں، ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے: محسن رضائی
19/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
باب المندب کے قریب حوثیوں کی عسکری سرگرمیاں، ایرانی ماہرین کی آمد اور ریڈار تنصیب کا دعویٰ
19/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران میں اسرائیلی جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
19/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں داعش سے وابستہ اہم کمانڈر گرفتار، 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
19/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ریاض ایئرپورٹ کے قریب دھواں اور آگ کے شعلے، پروازوں کا شیڈول متاثر
19/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15562 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11846 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9158 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7442 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5212 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C