خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں نیٹو ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف
👁️ 39 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں نیٹو ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف
پشاور (ڈیلی اردو) دہشتگردوں نے امریکہ کے زیر استعمال نائٹ وژن گنز، تھرمل ہتھیاروں سے صوبہ خیبرپختونخوا میں حملے شروع کر دیے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن چوکی پر رات کی تاریکی میں پولیس جوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
افغانستان میں امریکی مشن کے دوران استعمال کی جانیوالی نائٹ وژن گنز اور تھرمل ہتھیاروں کا استعمال چند روز قبل ڈیرہ اسماعیل کی تحصیل درابن میں کیا گیا جہاں پولیس چوکی پر موجود دو اہلکاروں کو کئی میٹر دوری سے نشانہ بنایا گیا۔
نائٹ وژن گنز اور تھرمل ہتھیاروں سے حملے کے دوران جوانوں کے مرنے کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کئی گئی ، خیبر پختونخوا پولیس نے صوبائی حکومت کو امریکی اسلحے کے استعمال اور چیک پوسٹوں کی مخدوش صورتحال کے حوالے سے ٓاگاہ کر دیا۔
خیبرپختونخوا کے سنئیر سکیورٹی آفیسر نے امریکی ہتھیاروں اور پولیس حملوں میں تھرمل گننز سے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایسے ہتھیار افغانستان میں نیٹو فورسز اور امریکی فوجیوں نے استعمال کئے ، نیٹو کے انخلا کے بعد کافی ہتھیار افغان نیشنل آرمی کے پاس موجود تھے جبکہ بیشتر علاقوں میں جدید ہتھیار رہ گئے۔
اب یہ ہتھیار قبائلی علاقوں اور خاص طور پر خیبرپختونخوا پولیس پر حملوں میں استعمال ہونے لگے ہیں۔ جنوبی اضلاع میں انکا استعمال شروع ہو گیا ہے۔ بغیر نظر آئے کسی بھی طرف ان ہتھیاروں سے حملہ آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔
سینئر سکیورٹی آفیسر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ، لکی مروت، بنوں، ٹانک، جنوبی وزیرستان، سمیت دیگر قبائلی اضلاع میں پولیس چیک پوسٹیں مٹی سے بنی گئی ہیں جو کہ بڑا سکیورٹی رسک ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C