خیبر پختونخوا: گومل یونیورسٹی میں گانے لگانے پر طلبا پر جرمانہ
👁️ 151 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: گومل یونیورسٹی میں گانے لگانے پر طلبا پر جرمانہ
ڈی آئی خان (ڈیلی اردو) گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی انتظامیہ نے گانے لگانے پر دو طلبا پر جرمانہ عائد کر دیا۔
چیئرمین انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی سی آئی ٹی) ڈپارٹمنٹ ضیاء الدین کے مطابق دو طلبا تدریسی ایریا میں بلیو ٹوتھ پر موسیقی لگاتے تھے جس سے تدریسی ماحول متاثر ہوتا تھا۔
ضیاء الدین کا کہنا تھا کہ دونوں طلبا کو بار بار تنبیہ کی گئی لیکن بدستور ایسا ہوتا رہا جس کے بعد دونوں طلبا کو پانچ، پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور ان سے بلیو ٹوتھ بھی لے لیا گیا۔
اس حوالے سے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول کے تقدس کو قائم رکھنے کے لیے ایسی موسیقی پر پابندی ہے جو دوسروں کو متاثر کرے، اگر کوئی خود اپنے تئیں موسیقی لگاتا ہے تو انتظامیہ کو کوئی اعتراض نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں ایک سال سے سگریٹ نوشی، منشیات اور سیاسی سرگرمیوں پر بھی مکمل پابندی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C