26/September/2023

خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

👁️ 200 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا ‏کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ معلومات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں کفایت عرف طور بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تیراہ میں کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی، مارے گئے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف مختلف قسم کی دہشت گردی کی کاروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ باقی ماندہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمہ کا آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسزملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C