خیبرپختونخوا میں ایک سال کے دوران 15 خودکش حملوں سمیت 665 دہشتگرد حملے ہوئے، سی ٹی ڈی
👁️ 31 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں ایک سال کے دوران 15 خودکش حملوں سمیت 665 دہشتگرد حملے ہوئے، سی ٹی ڈی
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا میں 18 جون 2022 سے 18 جون 2023 کے درمیان 665 عسکریت پسند حملے رپورٹ ہوئے، جن میں 15 خودکش بم دھماکے بھی شامل ہیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران صوبے میں بندوق کے ذریعے 382 حملے، 107 دستی بم دھماکے، 145 آئی ای ڈی دھماکے، 15 راکٹ اور میزائل حملے اور گاڑیوں کے ذریعے 2 آئی ای ڈی حملے کیے گئے۔
سی ٹی ڈی کی مرتب کردہ فہرست کے مطابق صرف قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں 140 عسکریت پسند کارروائیاں ہوئیں، جن میں 8 خودکش دھماکے، 37 آئی ای ڈی اور 3 دستی بم دھماکے، 5 راکٹ حملے اور فائرنگ کے 85 واقعات رپورٹ ہوئے۔
فہرست میں بتایا گیا کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں عسکریت پسندوں نے 81 حملے کیے، ان میں فائرنگ کے 70 واقعات، 7 آئی ای ڈی حملے، 2 دستی بم دھماکے اور ایک ایک خودکش اور راکٹ حملہ شامل ہے۔
اس میں مزید کہا گیا کہ پشاور میں عسکریت پسندی کی 56 کارروائیاں رپورٹ کی گئیں، جن میں 19 بندوق، 25 دستی بم، 8 آئی ای ڈی جبکہ 2 خودکش اور راکٹ حملے شامل ہیں۔
فہرست میں انکشاف کیا گیا کہ قبائلی ضلع باجوڑ میں عسکریت پسندوں کی جانب سے 55 کارروائیاں کی گئیں، ان میں 21 بندوق حملے، 4 دستی بم حملے اور 30 آئی ای ڈی حملے شامل ہیں جبکہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں ایسے 49 حملے ریکارڈ کیے گئے، جن میں 33 بندوق حملے، 13 آئی ای ڈی حملے اور ایک راکٹ حملے شامل ہے، علاوہ ازیں خیبر اور لکی مروت میں عسکریت پسندوں نے 48 حملے کیے۔
فہرست میں بتایا گیا کہ خیبر میں 30 بندوق حملے اور 11 آئی ای ڈی حملے رپورٹ ہوئے جبکہ لکی مروت اور خیبر میں دستی بم کے بالترتیب 19 اور 6 دھماکے ہوئے۔
فہرست کے مطابق ضلع ٹانک میں عسکریت پسندی کی 39 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، ان میں 29 بندوق کے حملے، 7 آئی ای ڈی حملے، 2 دستی بم حملے اور ایک خودکش دھماکا شامل ہے۔
فہرست میں مزید بتایا گیا کہ مہمند قبائلی ضلع میں 18 جون 2022 سے 18 جون 2023 تک 13 بندوق حملے اور ایک دستی بم حملہ کیا گیا، ضلع مردان میں 6 دستی بم حملے، 2 آئی ای ڈی حملے اور 5 بندوق کے حملے ریکارڈ کیے گئے۔
فہرست میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ چارسدہ میں 5 بندوق حملے، ایک آئی ای ڈی حملہ اور 5 دستی بم حملوں سمیت 11 عسکریت پسندوں کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، جبکہ اس عرصے کے دوران ضلع نوشہرہ میں 4 دستی بم دھماکے اور 2 بندوق کے حملے رپورٹ ہوئے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ ضلع صوابی میں 5 دستی بم دھماکے رپورٹ ہوئے، لوئر دیر میں 4 بندوق کے حملے اور ضلع ہنگو میں 2 بندوق کے حملے اور 2 دستی بم حملے رپورٹ ہوئے۔
اس دوران سی ٹی ڈی نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران دہشتگروں کے خلاف 1152 آپریشنز کئے جس میں 432 شدت پسند گرفتار جبکہ 139 مارے گئے۔ مجموعی طور پر صوبے بھر میں107 دستی بم حملے اور فائرنگ کے 382 واقعات پیش آچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جرمنی میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
23/September/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
23/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک
22/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان 2، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
22/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9168 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5244 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C