دنیا کی طاقتور ترین افواج میں پاک فوج کا 15واں نمبر
👁️ 110 بار دیکھا گیا
دنیا کی طاقتور ترین افواج میں پاک فوج کا 15واں نمبر
اسلام آباد (ڈیلی اردو) دنیا کی طاقتور ترین افواج کی لسٹ میں پاک فوج کا 15واں نمبر ہے۔ گلوبل فائر پاور نے 2019 کی عالمی طاقتور ترین مسلح افواج کی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان کا اس لسٹ میں 15واں نمبر ہے۔ یہ لسٹ 55 سے زائد عوامل کو ملحوظِ خاطر رکھ کر بنائی گئی ہے۔ اس فہرست کو فوج کی افرادی قوت، زمینی حالات، لاجسٹک استعداد اور ملک میں دستیاب قدرتی وسائل سمیت ملک کی انڈسٹری کے اعدادوشمار کی بنیاد پر بایا گیا ہے۔ فہرست میں 25 ممالک کی افواج کو دنیا کی طاقتور ترین افواج قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ویب سائٹ گلوبل فائر پاور نے 2019 کی طاقتور ترین مسلح افواج کی فہرست جاری کی ہے جس میں 55 سے زائد عوامل کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔ اس فہرست کو فوج کی مین پاور، جیوگرافی، لاجسٹک استعداد اور ملک میں دستیاب قدرتی وسائل سمیت ملک کی انڈسٹری کے اسٹیٹس کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔
فہرست میں 25 ممالک کی فوج کو دنیا کی طاقتور ترین فوج قرار دیا گیا ہے جب کہ رینکنگ میں ہر ملک کے ہتھیاروں کی نوعیت کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس فہرست میں 25 ملٹری طاقتوں میں سے جن کے پاس ایٹمی طاقت ہے اس کو بونس دیا گیا ہے لیکن رینکنگ میں ان ایٹمی قوتوں کے پاس جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کی تعداد کو بطور فیکٹر نہیں لیا گیا۔
فہرست کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج دنیا کی 15 ویں طاقتور فوج ہے، پاکستان کا ڈیفنس بجٹ 7 ارب ڈالرز ہے جب کہ پاکستانی فوج کی تعداد تقریبا 12 لاکھ چار ہزار ہے۔
فہرست میں بیان کیا گیا کہ 137 ممالک میں طیاروں کے حساب سے پاکستان 7ویں نمبر پر ہے جس کے طیاروں کی تعداد 1342 ہے، ان میں سے 348 فائٹر ائیرکرافٹ ہیں۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق پاکستان کے پاس 2200 کمباٹ ٹینک بھی ہیں جب کہ بحری جنگی اثاثوں کی تعداد 197 ہے جس میں آبدوزیں میزائل بردار کشتیاں اور جدید ترین جاسوس لڑاکا طیارے شامل ہیں۔
گلوبل فائر پاور 2019 کی عالمی طاقتور ترین مسلح افواج کی فہرست میں امریکا 1، روس 2، چین 3، بھارت 4، فرانس 5، جاپان 6، جنوبی کوریا 7، برطانیہ 8، ترکی 9، جرمنی 10، اٹلی 11، مصر 12، برازیل 13، ایران 14، پاکستان 15، انڈونیشیا 16، اسرائیل 17، شمالی کوریا 18، آسٹریلیا 19، اسپین 20، کینیڈا 21، تائیوان 22، ویتنام 23، پولینڈ 24، سعودی عرب 25 نمبر پر ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9117 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5126 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C