دنیا کیلئے سب سے بڑا خطرہ ایران ہے: امریکی صدر ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں خطاب
👁️ 110 بار دیکھا گیا
دنیا کیلئے سب سے بڑا خطرہ ایران ہے: امریکی صدر ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں خطاب
نیویارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ایران ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ ایران نہ صرف دہشت گردوں کا سب سے بڑا اسپانسر ہے، بلکہ شام اور یمن میں بھی دہشت گردی کا ذمہ دار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سےروکنے کے لئے معاہدہ توڑا۔
سعودی عرب پر حملے کے بعد ہم نے ایران پر بڑی پابندیاں لگائیں، رویہ بہتر بنانے تک ایران پر ایسی ہی پابندیاں لگتی رہیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم بین الاقوامی تجارت کو ریفارم کرنا چاہتے ہیں، امریکا اس معاشی عدم توازن سے نمٹنے کا فیصلہ کرچکا ہے، ماضی میں عالم گیریت کے نام پر چھوٹی قوموں کو نشانہ بنایاگیا۔
امریکا، کینیڈ اور میکسیکوکے درمیاں ناپٹا کو نئے معاہدے سے تبدیل کیا جارہا ہے، برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے ساتھ ہم برطانیہ سے معاہدے کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ دو دہائیوں پہلے چین کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شامل کیا گیا تھا، امید تھی کہ چین اپنے تجارتی اصولوں، انسانی حقوق میں بہتری لائے گا، لیکن یہ اندازہ غلط ثابت ہوا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ 2001 میں چین کوعالمی تجارتی تنظیم میں شامل کیا گیا، بیجنگ کے ڈبلیو ٹی او میں شامل ہونے سے امریکا میں متعدد فیکٹریاں بند ہو گئیں۔ چینی مصنوعات پر 5 کھرب ڈالر (500 ارب ڈالر) کے تجارتی ٹیرف عائد کر دیئے ہیں۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل محب وطن ہونے میں ہے، بہتر شخص اپنی عوام کا سوچتا ہے، اس کے لیے سب کچھ اس کا اپنا ملک ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کسی تنازعہ میں نہیں الجھنا چاہتے لیکن اپنے مفادات کا ضرور تحفظ کریں گے، ہم امن چاہتے ہیں، میں امریکی مفادات کو تحفظ کرنے میں دیر نہیں لگاؤں گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C