دو لاکھ روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیش میں ریلی
👁️ 125 بار دیکھا گیا
دو لاکھ روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیش میں ریلی
ڈھاکا (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں مقیم 2 لاکھ روہنگیا مسلمانوں نے میانمار کی فوج کی جانب سے پر تشدد کریک ڈاؤن کے آغاز کے بعد وہاں سے فرار ہونے کے 2 سال مکمل ہونے پر ریلی کا انعقاد کیا۔
فرانسیسی خبررساں ادارے ’ اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اگست 2017 میں میانمار کی ریاست رخائن سے 7 لاکھ 40 ہزار روہنگیا مسلمان فوج کی بربریت کے باعث فرار ہونے پر مجبور ہوئے تھے جبکہ جنوب مشرقی بنگلہ دیش میں قائم کیمپوں میں کریک ڈاؤن سے قبل فرار ہونے والے 2 لاکھ افراد پہلے سے مقیم تھے۔
دنیا کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ میں موجود بچوں، خواتین اور مردوں نے ’ نسل کشی ‘ کے دن پر ریلی کے دوران ’ خدا عظیم ہے، روہنگیا زندہ باد‘ کے نعرے بلند کیے۔
50 سالہ طیبہ خاتون نے کہا کہ ’ میں یہاں اپنے 2 بیٹوں کے قتل کا انصاف مانگنے آئی ہوں ، میں اپنی آخری سانس تک اںصاف مانگتی رہوں گی‘۔
خیال رہے کہ میانمار کی حکومت نے کہا تھا کہ وہ پولیس اہلکاروں پر حملوں کے بعد روہنگیا انتہا پسندوں کے خلاف آپریشن کررہے ہیں لیکن گزشتہ برس اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے جرم میں میانمار فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
روہنگیا رہنما محب اللہ نے کہا کہ غیرریاستی اقلیت اپنے گھروں کو واپس جانا چاہتے ہیں لیکن وہ اسی وقت واپس جائیں گے جب انہیں شہریت ، حفاظت کی یقین دہانی اور اپنے دیہاتوں میں مقیم ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ’ ہم نے میانمار کی حکومت سے مذاکرات کا کہا لیکن اب تک ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا‘۔
محب اللہ نے کہا کہ ’ رخائن میں ہمیں مارا گیا، قتل کیا گیا اور ریپ کا نشانہ بنایا گیا، لیکن وہ آج بھی ہمارا گھر ہے اور ہم واپس جانا چاہتے ہیں‘۔
پولیس افسر ذاکر حسن نے اے ایف پی کو بتایا کہ 2 لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمانوں نے پرامن ریلی میں شرکت کی۔
دنیا کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ اور 6 لاکھ روہنگیا مسلمانوں کی رہائش گاہ کتوپلاگ پناہ گزین کیمپ میں سخت سیکیورٹی قائم ہے۔
مقامی پولیس کے سربراہ عبدالمنصور نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکڑوں پولیس اہلکار، فوجی اور باڈی گارڈز تعینات ہیں‘۔
مذکورہ ریلی کا انعقاد پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے کی ناکام کوشش کے 3 روز بعد کیا گیا جس میں کوئی روہنگیا مسلمان میانمار واپس نہیں گیا تھا۔
بنگلہ دیش کی پولیس کا کہنا ہے کہ پناہ گزین کیمپ میں موجود 2 روہنگیا پناہ گزینوں کو حکمراں جماعت کے عہدیدار کے قتل کے الزام میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
دوسری جانب انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے 2 روہنگیا افراد کو قتل کرنا ایک فرضی انکاؤنٹر معلوم ہوتا ہے۔
مقامی پولیس انسپکٹر نے کہا ’ دونوں افراد کو جب تک ہسپتال منتقل کیا گیا وہ جاں بحق ہوچکے تھے‘۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ واقعہ کاز بازار ڈسٹرکٹ میں واقع پناہ گزین کیمپ میں پیش آیا۔
پولیس انسپکٹر نے مزید کہا کہ مسلح پناہ گزینوں نے حکمراں جماعت عوامی لیگ پارٹی کے یوتھ ونگ کے عہدیدار کو ہلاک کیا تھا اور مشتبہ افراد کی تلاش کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ 22 اگست کو عوامی لیگ کے رکن عمر فاروق کو تکناف کے علاقے میں واقع آباد کاری میں سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C