دو ہفتوں کے دوران 50 ہزار اسرائیلیوں نے متحدہ عرب امارات کا سیاحتی سفر کیا، واشنگٹن پوسٹ
👁️ 96 بار دیکھا گیا
دو ہفتوں کے دوران 50 ہزار اسرائیلیوں نے متحدہ عرب امارات کا سیاحتی سفر کیا، واشنگٹن پوسٹ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ’ کی جانب سے شائع کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی روابط کی بحالی کے دو ہفتوں کے دوران 50 ہزار اسرائیلیوں (صہیونیوں) نے امارات کا سیاحتی سفر کیا ہے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کےدوران امارات بالخصوص دبئی کے بازاروں میں خوب رونقیں لگیں۔ اماراتی بازاروں میں پہلی بار بڑے پیمانے پر عبرانی بولنے والے گاہک آئے۔ اسرائیلیوں کی بڑی تعداد کو دبئی کے شاپنگ مالز اور ساحل پر دیکھا گیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں کورونا کی وبا کے باوجود 50 ہزار سیاحوں نے امارات کا دورہ کیا اور کرونا کی وبا کے دوران سفری پابندیوں کو بھی نظرانداز کر دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کو توقع ہے کہ آئندہ 8 روز کے یہودیوں کے مذہبی تہوار ‘عید انوار’ کے موقعے پر 70 ہزار یہودی امارات کا دورہ کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو امارات کے برج الخلیفہ پر یہودیوں کے مذہبی تہوار عید حانوکا کے موقع پر روشنیوں سے چراغاں کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد دونوں ملکوں کےدرمیان دو طرفہ تعاون کے کئی شعبوں میں تعلقات قائم ہوچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C