دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی
👁️ 61 بار دیکھا گیا
دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی
کراچی (ڈیلی اردو) تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 67 رنز شکست دے دی۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے، بابر اعظم 115 اور فخر زمان 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 46.5 اوورز میں 238 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، شیہان جے سوریا 96 اور داسن شناکا 68 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کو پہلا نقصان 73 کے مجموعی اسکور پر اس وقت ہوا جب امام الحق 31 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ 104 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ گری اور فخر زمان 54 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
تیسری وکٹ پر بابر اعظم اور حارث سہیل کے درمیان 111 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم حارث سہیل 40 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 11 ویں سنچری مکمل کی۔ 242 کے مجموعی اسکور پر کپتان سرفراز احمد 12 گیندوں پر 8 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد بابر اعظم بھی 115 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 105 گیندوں پر 8 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔
افتخار احمد نے 20 گیندوں پر 32 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عماد وسیم 12 اور وہاب ریاض 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ یوں پاکستان نے 7 وکٹوں پر 305 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے ونندو ڈی سلوا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق بابر اعظم، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، وہاب ریاض، شاداب خان اور عثمان شنواری پر مشتمل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9117 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5126 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C