دہشت گردی کے خدشات پر خیبر پختونخوا میں سیکورٹی ہائی الرٹ
👁️ 40 بار دیکھا گیا
دہشت گردی کے خدشات پر خیبر پختونخوا میں سیکورٹی ہائی الرٹ
پشاور (ویب ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خدشات پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس حوالے سے الرٹ کی روشنی میں تعلیمی اداروں، امام بارگاہوں اور غیر ملکی این جی اوز کے دفاتر وغیرہ کی سکیورٹی بڑھانے، ہر پولیس اسٹیشن کی حدود میں کم از کم 2 چیک پوائنٹس قائم کرنیکی ہدایات کے ساتھ تمام ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خدشات پر سنٹرل پولیس آفس سے تمام اضلاع کے پولیس افسران کو گذشتہ روز ایک الرٹ بھیجا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے فوری طور پر صوبہ میں موجود غیر ملکی این جی اوز کے دفاتر اور ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
تعلیمی اداروں کی سکیورٹی پر نظرثانی کی جائے، اقلیتی عبادت خانوں کے علاوہ امام بارگاہوں اور اسماعیلیوں کے جماعت خانہ، ٹرانسپورٹ اڈہ جات اور عوامی رش والے مقامات کی سکیورٹی اور انٹیلی جنس کو بھی مربوط کیا جائے۔
مراسلہ کے مطابق گاڑیوں اور شہریوں کی چیکنگ کیلئے ہر تھانہ کی حدود میں کم از کم دو چیک پوائنٹس قائم اور موٹرسائیکل اور کاروں کی رجسٹریشن کی چیکنگ کیلئے ڈیجیٹل آلات کا استعمال کیاجائے۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس افسران کو اطلاعات کی بنیاد پر سرچ آپریشنز اور مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشنز کا اہتمام کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔
ڈی پی اوز کو اس سلسلے میں اپنی تحریری رپورٹ متعلقہ ریجنل پولیس افسر کو پیش کرنے کے علاوہ ہر 15 روز کے بعد مذکورہ سکیورٹی پلان پر نظر ثانی کا ہدف بھی دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا ہے کہ صوبہ میں دہشت گردوں کے حملوں کا خطرہ ہے اس وجہ سے صوبہ بھر میں پولیس کو پیشگی بنیادوں پر گرینڈ آپریشن کا حکم دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15563 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C