دہشتگردی مقدمات کے گواہوں کا تحفظ، خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم فیصلہ
👁️ 135 بار دیکھا گیا
دہشتگردی مقدمات کے گواہوں کا تحفظ، خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم فیصلہ
پشاور(ڈیلی اردو) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دہشتگردی سمیت حساس فوجداری مقدمات کے گواہوں کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی نظام قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کے مطابق کابینہ نے خیبرپختونخوا وٹنس پروٹیکشن ایکٹ 2021 کے تحت وٹنس پروٹیکشن بورڈ کے قیام کی منظوری دی ہے، جبکہ بورڈ کے ماتحت دو یونٹس بھی قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ بورڈ گواہوں کے تحفظ سے متعلق پالیسی اور رہنما اصول مرتب کرنے، ان پر عملدرآمد کی نگرانی اور ماتحت یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا ذمہ دار ہوگا۔
صوبائی حکومت کے مطابق وٹنس پروٹیکشن ایکٹ کا بنیادی مقصد حساس نوعیت کے فوجداری مقدمات، بالخصوص دہشتگردی کے مقدمات میں گواہی دینے والے افراد اور دیگر متعلقہ اشخاص کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
وزیر اطلاعات کے مطابق ایکٹ کی دفعات 3 اور 5 اور متعلقہ قواعد کے تحت بورڈ کے ساتھ یونٹ اول اور یونٹ دوم کا قیام بھی ضروری تھا، جس کی منظوری اب صوبائی کابینہ نے دے دی ہے۔
اجلاس میں گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق بھی فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کے تحت رجسٹریشن دستاویزات کی چھپائی اور فراہمی کے لیے نئے حکومتی سطح کے معاہدے اور نظرثانی شدہ نرخوں کی منظوری دی۔
کابینہ نے معمولی جرائم میں سزا پانے والے قیدیوں کے لیے دو ماہ کی خصوصی سزا معافی کی بھی منظوری دی۔ حکام کے مطابق اس فیصلے پر قواعد و ضوابط اور سابقہ طریقہ کار کے مطابق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
اجلاس میں گلیات سے مری کو پانی کی فراہمی کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ پانی کی تقسیم، نرخوں، واجبات اور فراہمی کی مقدار سے متعلق معاملہ آئندہ اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے رکھنے کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ صوبائی محتسب کے دفتر کی سال 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی کابینہ کے سامنے پیش کی گئی، جسے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
سعودی عرب : دہشت گردی کے مقدمات میں 5 شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد
17/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 322 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C