دہشتگردی واقعات: خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی
👁️ 105 بار دیکھا گیا
دہشتگردی واقعات: خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی
پشاور (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔ محکمہ داخلہ نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا۔
قبائلی ضلع باجوڑ میں جے یو آئی ورکرز کنونشن پر خودکش حملے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔
مراسلے کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی جگہ عوامی اجتماع پر پابندی عائد ہو گی۔
مراسلے میں تمام حکام کو سختی سے فوری عمل درآمد کروانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
مزید کہا گیا کہ امن و امان کی سنگین صورت حال اور دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر اقدام اٹھایا گیا۔
مراسلے میں ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دی گئیں کہ عوامی اجتماعات سمیت جلسے ، جلوسوں پر بھی پابندی عائد ہو گی، جبکہ اجازت ملنے کی صورت میں بھی سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر اجتماع کی اجازت نہ دی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C