راولپنڈی: مذہب تبدیلی اور رشتے سے انکار پر مسیحی لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
👁️ 174 بار دیکھا گیا
راولپنڈی: مذہب تبدیلی اور رشتے سے انکار پر مسیحی لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو/کے این اے) پاکستان میں مسیحی برادری کی جانب سے ایک نوجوان مسیحی لڑکی کے قتل کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ مقتولہ سونیا بی بی نے مبینہ طور پر ایک مسلمان شخص سے شادی کے لیے اپنا مذہب تبدیل کرنے سے انکار کیا تھا۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں تیس نومبر کو ایک چوبیس سالہ مسیحی لڑکی سونیا بی بی کو مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ سونیا بی بی راولپنڈی کے گھروں میں ملازمہ کےطور پر کام کرتی تھی۔ یونین آف کیتھولک ایشین نیوز (یو سی اے این) کی رپورٹ کے مطابق سونیا کو تیس نومبر کی صبح ساڑھے نو بجے راولپنڈی کے فضائیہ اسٹاپ پر سر میں گولی ماری گئی۔ سونیا ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی۔
قتل کی وجہ تبدیلی مذہب یا رشتے سے انکار؟
کیتھولک نیوز ایجنسی کے مطابق مقتولہ سونیا کے والدین سے شہزاد نامی ایک مسلمان شخص نے شادی کے لیے رشتہ مانگا تھا۔ تاہم سونیا کے والد اللہ رکھا مسیح نے اس رشتے سے انکار کر دیا کیونکہ ’لڑکی کا تعلق مسیحی عقیدے سے جبکہ لڑکا مسلمان تھا۔‘
مقتولہ کے والد نے یو سی اے نیوز سے بات کرتے ہوئے سونیا کے قتل کا الزام شہزاد اور اس کے ایک دوست پر عائد کیا ہے۔ اللہ رکھا مسیح کے بقول، ’’شہزاد میری بیٹی کا پانچ ماہ سے پیچھا کر رہا تھا اور رشتے سے انکار کے بعد اس نے سونیا کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دے رکھی تھی۔‘‘
سونیا بی بی کی والدہ نے اپنی بیٹی کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مسلمان ملزم شہزاد کو حراست میں لے لیا ہے تاہم اس واقعہ میں ملوث شہزاد کا ایک دوست ابھی تک فرار ہے۔
قتل کی مذمت
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستانی مسیحی برادری نے سونیا بی بی کے قتل کی شدید مذمت کے ساتھ ساتھ ان کے اپنے مذہب کے تحفظ کے عزم کی پذیرائی بھی کی ہے۔ پاکستان میں مسیحی اقلیتوں کے حقوق کے لیے سرگرم کارکن سیمسن سلامت نے فیس بک پر StopViolenceAgainstWomen# کے ساتھ ایک پوسٹ میں لکھا، ’’چوبیس سالہ سونیا اس لڑکے کے ساتھ شادی کر کے اپنی زندگی بچا سکتی تھی لیکن اس نے یہ نہیں کیااور اس لیے اس کو قتل کردیا گیا۔‘‘
لاہور میں پروٹیسٹنٹ چرچ کے بشپ کے سابق مددگار پادری ریاض عارف ملک نے یو سی اے یو نیوز کو بتایا کہ ’’اس بہادر لڑکی نے اپنے کنبے کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے اپنے خاندان کی عزت بچائی ہے۔‘‘
پاکستانی مسیحی خواتین کے خلاف تشدد
پاکستان میں مسلمان مردوں سے شادی سے انکار کرنے پر اکثر مسیحی خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ سن 2018 میں سیالکوٹ شہر میں اسی طرح کے ایک واقعے میں 25 سالہ مسیحی لڑکی عاصمہ یعقوب مسیح کو ہلاک کیا گیا تھا۔ شادی سے انکار کرنے کی وجہ سے ایک مسلمان لڑکے نے عاصمہ پر تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی تھی۔ عاصمہ کا اسی فیصد جسم جھلس گیا تھا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تھی۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا اندازہ ہے کہ پاکستان میں مسیحی اور ہندو مذہبی اقلیتوں کی ہزاروں نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو ہر سال مسلمان مردوں کے ساتھ شادی پر مجبور کرتے ہوئے جبری مذہب تبدیل کروایا جاتا ہے۔ پاکستان میں انسانی حقوق کے کارکنان اس رجحان کو ایک ’منظم عمل‘ قرار دیتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C