رواں سال خیبرپختونخوا میں 500 سے زائد دہشتگردی واقعات رپورٹ
👁️ 41 بار دیکھا گیا
رواں سال خیبرپختونخوا میں 500 سے زائد دہشتگردی واقعات رپورٹ
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا پر سال 2023ء دہشتگردی کے حوالے سے بھاری رہا، اس دوران صوبہ بھر میں 500 سے زائد دہشتگردی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ اسی اندازے کو سامنے رکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ سال 2023ء صوبہ پر بھاری رہا۔ اس دوران 500 سے زائد دہشتگردی واقعات رپورٹ ہوئے جس میِں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سمیت 455 افراد ہلاک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق 2023ء میں دہشتگردی کے 572 واقعات رونماء ہوئے جو ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال 2022 میں 495 تھے۔ ان واقعات میں جنوبی اضلاع زیادہ متاثر ہوئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں 87، قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں 79 جبکہ قبائلی ضلع خیبر میں 72 اور پشاور میں 52 دہشت گرد حملے ہوئے۔
اس حوالے سے جاری اعداد و شمار میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ ان دہشتگرد حملوں میں عام شہری، سیکورٹی فورسز اور پولیس سمیت 455 افراد ہلاک جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان میں پولیس کے 179 اہلکار ہلاک جبکہ 406 اہلکار زخمی ہوئے۔ اس حوالے سے بجا کہا جا سکتا ہے کہ پولیس کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا۔
اس سال کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے جانب سے 2000 سے زائد انٹیلجنس بیسٹ اپریشنز کئے گئے جن میں 38 خطرناک اور 800 سے زائد دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔
سیکورٹی فورسز کی ان کارروائیوں کے دوران 300 کے قریب دہشتگروں کو ہلاک بھی کیا گیا ہے جبکہ 33 دہشت گردوں کو عدالتوں سے سزائیں ہوئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
افغانستان میں 10 مقامات پر پاکستانی ڈرون و فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکوں کی آواز
24/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا میں کشیدگی پھر بڑھ گئی، تیگرائی فورسز کا ایئرپورٹ پر قبضہ، سات مسلح گروپ متحد
24/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس کا خفیہ آپریشن، مبینہ طور پر 2 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
پزشکیان کا ٹرمپ کو جواب، ایران مذاکرات کیلئے تیار مگر دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا
23/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
23/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9170 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7451 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5246 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C