روس اور افغان طالبان کے درمیان فضائی دفاعی نظام اور فوجی تعاون کا معاہدہ
👁️ 438 بار دیکھا گیا
روس اور افغان طالبان کے درمیان فضائی دفاعی نظام اور فوجی تعاون کا معاہدہ
ماسکو (ڈیلی اردو) افغان طالبان حکومت کے وزیر دفاع ملا محمد یعقوب مجاہد کے حالیہ دورۂ روس کے دوران ماسکو اور کابل کے درمیان جدید فضائی دفاعی نظام سمیت فوجی تعاون کے ایک معاہدے پر پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق طالبان حکومت روس کو اس بات پر آمادہ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے کہ وہ افغانستان کو جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ معاملہ پہلے سے زیرِ غور تھا تاہم حالیہ دورے کے دوران اس حوالے سے عملی پیش رفت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ معاہدے میں صرف فضائی دفاعی ساز و سامان شامل ہے یا اس میں ڈرونز اور دیگر حملہ آور ہتھیار بھی شامل ہیں، تاہم دونوں فریقوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں فضائی دفاعی آلات کے ساتھ زمینی فوجی ساز و سامان اور طالبان افواج کی تربیت بھی شامل ہے۔
یہ معاہدہ روسی دارالحکومت ماسکو میں روسی سلامتی کونسل کے مشیر سرگئی شوئیگو اور طالبان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب مجاہد کی موجودگی میں طے پایا۔
ملا محمد یعقوب مجاہد بین الاقوامی سکیورٹی فورم میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچے تھے، جہاں انہوں نے روسی حکام سے ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
روس ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بھی کابل میں اپنا سفارت خانہ بند نہیں کیا۔ دونوں فریق گزشتہ چند برسوں کے دوران اقتصادی، سیاسی اور سکیورٹی شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے کی کوششیں کرتے رہے ہیں۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور سرحدی تنازعات کے تناظر میں یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان حکومت نے کسی علاقائی ملک کے ساتھ اس نوعیت کے فوجی اور تکنیکی تعاون کو باضابطہ شکل دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 311 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 210 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3416 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C