روس کا جوہری ہتھیار بیلاروس میں نصب کرنے کا اعلان
👁️ 167 بار دیکھا گیا
روس کا جوہری ہتھیار بیلاروس میں نصب کرنے کا اعلان
منسک + ماسکو (ڈیلی اردو/رائٹرز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ہمسایہ ملک بیلاروس کی سرزمین پر ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار رکھنے کا معاہدہ کیا ہے۔
غیر ملکی سرکاری خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ میں طاس نیوز ایجنسی نے ولادیمیر پیوٹن کے حوالے سے بتایا کہ ایسا اقدام جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں ہوگا۔
Ukraine’s government has called for an emergency meeting of the U.N. Security Council to “counter the Kremlin’s nuclear blackmail” after Russian President Vladimir Putin revealed plans to station tactical atomic weapons in Belarus. https://t.co/3VoHTCaA4r
— The Associated Press (@AP) March 26, 2023
روسی صدر نے مزید کہا کہ امریکا نے جوہری ہتھیار یورپی اتحادیوں کی سرزمین پر نصب کر رکھے ہیں۔
ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے طویل عرصے سے پولینڈ کی سرحد سے متصل بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تنصیب کا مسئلہ اٹھایا ہے۔
طاس نیوز ایجنسی نے ولادیمیر پیوٹن کے حوالے سے بتایا کہ ’ہم نے الیگزینڈر لوکاشینکو کے ساتھ اتفاق کیا ہے کہ عدم پھیلاؤ کے نظام کی خلاف ورزی کیے بغیر ہم بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار رکھیں گے‘۔
انہوں نے بتایا کہ روس کی جانب سے بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کی سہولت کی تعمیر یکم جولائی تک مکمل ہو جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ روس جوہری ہتھیاروں کا کنٹرول منسک کو منتقل نہیں کرے گا۔
ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس نے پہلے ہی بیلاروس میں 10 طیارے تعینات کیے ہیں جو ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C