روسی صحافی کو 22 برس قید کی سزا
👁️ 121 بار دیکھا گیا
روسی صحافی کو 22 برس قید کی سزا
ماسکو (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/رائٹرز) روس کی خلائی ایجنسی کے لیے بطور مشیر کام کرنے والے سابق صحافی سیفرونوف کو سن 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر چیک جمہوریہ کی انٹیلیجنس کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا الزام تھا۔
روس کی ایک عدالت نے پانچ ستمبر پیر کے روز اپنے ایک سابق صحافی ایوان سیفرونوف کو غداری کے جرم میں 22 برس قید کی سزا سنا دی۔ حکام نے ان پر حکومتی راز افشا کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
ایوان سیفرونوف کون ہیں؟
ایوان سیفرونوف میڈیا ادارے کومرسنٹ اور ویڈوموسٹی کے لیے دفاعی امور کے سابق رپورٹر تھے۔ بعد میں وہ روسی خلائی ادارے کوموس کے سربراہ کے مشیر بن گئے۔ سیفرونوف کو 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر خفیہ معلومات افشا کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
استغاثہ کا کہنا تھا کہ سیفرونوف نے مشرق وسطیٰ میں روسی ہتھیاروں کی فروخت کے بارے میں حکومتی رازوں کو چیک جمہوریہ کے خفیہ اداروں کے ساتھ شیئر کیے تھے۔ تاہم سابق صحافی نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اس مقدمے کو “انصاف کے لیے مکمل فراڈ” قرار دیا تھا۔
انہوں نے اعتراف جرم سے متعلق ڈیل کی وہ درخواست بھی مسترد کر دی تھی، جس کے تحت انہیں صرف 12 سال قید کی سزا ہو سکتی تھی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر چیک ریپبلک کی انٹیلیجنس کے ساتھ جو بھی معلومات شیئر کیں وہ تمام اطلاعات عام اور ایک اوپن سورس تھیں۔
سیفرونوف نے مبینہ طور پر ماسکو کی جانب سے مصر کو جنگی طیارے فروخت کرنے کے ایک منصوبے کا انکشاف کر دیا تھا، جس کی وجہ سے واشنگٹن نے قاہرہ پر پابندیوں کی دھمکی دی تھی اور پھر اسی وجہ سے تقریبا دو ارب ڈالر کا یہ معاہدہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔
سزا پر رد عمل
سزا سنانے سے پہلے ہی یورپی یونین نے ماسکو سے الزامات کو ختم کرنے اور سیفرونوف کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
روس کے متعدد آزاد میڈیا اداروں نے ایک بیان جاری کر کے سیرونوف کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان اداروں کا کہنا ہے کہ یہ “واضح” ہے کہ سابق صحافی کو روسی ہتھیاروں کے سودوں کی رپورٹنگ کرنے پر سزا دی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C