روسی ڈرون رومانیہ میں رہائشی عمارت پر گر کر تباہ، دو افراد زخمی
👁️ 153 بار دیکھا گیا
روسی ڈرون رومانیہ میں رہائشی عمارت پر گر کر تباہ، دو افراد زخمی
بخارسٹ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں ) روسی ڈرون رومانیہ کے جنوب مشرقی شہر گالاتی میں ایک رہائشی عمارت کی چھت پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
رومانیہ کی وزارت دفاع کے مطابق 28 اور 29 مئی کی درمیانی شب روس نے یوکرین میں شہری اور بنیادی ڈھانچے کے اہداف پر نئے ڈرون حملے کیے، جو رومانیہ کی سرحد کے قریب ایک دریائی علاقے میں ہوئے۔
وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کے دوران ایک روسی ڈرون رومانیہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا، جسے ریڈار کے ذریعے گالاتی شہر کے جنوبی حصے تک ٹریک کیا گیا۔ بعد ازاں یہ ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کی چھت پر گر گیا، جس سے آگ بھڑک اٹھی۔
گالاتی شہر رومانیہ کی یوکرین اور مالدووا کے ساتھ سرحدوں کے قریب واقع ہے۔
رومانیہ کی وزارت خارجہ نے اس واقعے کو’’روس کی جانب سے سنگین اور غیر ذمہ دارانہ اشتعال انگیزی‘‘ قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق رومانیہ نے اس واقعے سے متعلق اتحادی ممالک اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کر دیا ہے اور اسے ڈرون شکن دفاعی نظام کی فراہمی تیز کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
رومانیہ، نیٹو، امریکہ اور یورپی یونین نے روسی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ رومانیہ نیٹو اور یورپی یونین دونوں کا رکن ہے۔ حالیہ مہینوں میں روسی ڈرونز اور جنگی طیاروں کی جانب سے نیٹو رکن ممالک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔
یورپی یونین کے کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین نے کہا ہے کہ روس نے رومانیہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے ’’ایک اور خطرناک حد عبور کر لی ہے۔‘‘
انہوں نے ایکس پر ایک بیان میں کہا، ’’ہم رومانیہ اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘ نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رُٹے نے کہا ہے کہ یہ عسکری اتحاد اپنے رکن ممالک کے ’’ایک ایک انچ‘‘ علاقے کا دفاع کرے گا اور رومانیہ کے ساتھ مکمل یکجہتی بھی برقرار رہے گی۔
انہوں نے کہا، ’’روس کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہم سب کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔‘‘ مارک رُٹے نے مزید کہا کہ نیٹو اتحاد اپنی دفاعی اور مزاحمتی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنائے گا اور روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا۔
ادھر روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے روس کے سرکاری میڈیا سے رومانیہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ’ہم جو الزامات سنتے ہیں، خاص طور پر یورپی یونین کے ممالک میں ڈرون سے متعلق، وہ سب بے بنیاد ہیں، اس میں کوئی حقیقت نہیں، کوئی مواد یا ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3159 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C