رومانیہ کا روسی قونصل جنرل کو ملک بدر اور قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان
👁️ 338 بار دیکھا گیا
رومانیہ کا روسی قونصل جنرل کو ملک بدر اور قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان
بخارسٹ (ڈیلی اردو/روئٹرز) رومانیہ نے روسی قونصل جنرل کو ملک بدر کرنے اور روسی قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ سیکیورٹی خدشات اور روس کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق رومانیہ کے صدر نیکوشور دان نے ملک کے مشرقی شہر گالاتسی میں رہائشی عمارت سے روسی ڈرون ٹکرانے اور دو افراد کے زخمی ہونے کے ردِ عمل میں کونستانتسا شہر میں تعینات روسی قونصل جنرل کو ملک بدر کرنے اور قونصل خانے کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روسی قونصل جنرل کو ’پرسونا نان گراٹا‘ (ناپسندیدہ شخصیت) قرار دیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب صدر ولادیمیر پوتن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر رومانیہ میں پیش آنے والے ڈرون حادثے سے ’آگاہ‘ ہیں۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی طاس کے مطابق ملک کی وزارتِ خارجہ جلد ہی روسی قونصل جنرل کو ’پرسونا نان گراٹا‘ قرار دیے جانے پر اپنا ردِعمل دے گی۔
عمارت سے روسی ڈرون ٹکرانے کا واقعہ جمعے کے روز رومانیہ کے مشرقی شہر گالاتسی میں پیش آیا، جو یوکرین کی سرحد کے قریب واقع ہے۔
رومانیہ کی وزارتِ خارجہ نے اس واقعے کو روس کی جانب سے ’سنگین اور غیر ذمہ دارانہ اشتعال انگیزی‘ قرار دیا ہے۔
رومانیہ کے ریسکیو حکام کے مطابق دو افراد کو معمولی زخم آنے کے بعد طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ تقریباً 70 افراد کو عمارت سے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔
یوکرین کے ساتھ چار سال سے جاری جنگ کے دوران یہ پہلا موقع نہیں کہ جب روسی ڈرون نیٹو رکن ملک رومانیہ کی حدود میں داخل ہوئے ہوں، تاہم یہ پہلا واقعہ ہے جس میں رومانیہ کے شہری زخمی ہوئے ہیں۔
رومانیہ کی فضائی حدود میں ڈرونز کی موجودگی کا پتا چلنے کے بعد دو ایف-16 لڑاکا طیارے تعینات کیے گئے تھے۔ رومانیہ صدر کے مطابق حالات ایسے نہیں تھے کہ شہریوں کی سلامتی کو مزید خطرے میں ڈالے بغیر ہدف کو تباہ کیا جا سکے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ انھوں نے اتحادی ممالک سے اضافی اینٹی ڈرون دفاعی صلاحیتوں کی باضابطہ درخواست بھی کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3162 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C