ریاست مدینہ کا مطلب یہ نہیں کہ لوگوں کو مفت حج کرایا جائے، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری
👁️ 212 بار دیکھا گیا
ریاست مدینہ کا مطلب یہ نہیں کہ لوگوں کو مفت حج کرایا جائے، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے حکومت کی جانب سے حج اخراجات میں اضافے پر کہا ہے کہ ریاست مدینہ کا مطلب یہ نہیں کہ لوگوں کو مفت حج کرایا جائے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کا ہر گز مطلب یہ نہیں کہ حج پر پاکستان کی سبسڈی دی جائے اور جس پر حج فرض ہے وہ قوم کے پیسوں سے اس فریضےکوانجام دے۔
ان کا کہنا تھا کہ سبسڈی دی جاتی تو اچھی بات تھی لیکن ہماری معیشت کی صورتحال بہت سخت اور بدحال ہے، ہر حج گزشتہ حج سے مہنگا ہوتا ہے، یہ سستا تو نہیں ہوتا، ہر سال اس میں اضافہ ہوتا ہے، لہٰذا کوشش کرکے مثبت پیغام دیا جائے۔
حج اور زکوٰۃ دو عبادات ہیں جو استطاعت رکھنے والوں پر واجب ہیں، سبسڈی کا مطلب یہ ہے کہ حکومت غریب لوگوں سے رقم لے کر حج کرائے، یہ حج عبادت کی بنیادی فلاسفی سے ہی متصادم ہے۔ https://t.co/ZHAdAbZiTT
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 1, 2019
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی حکومتی حج پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے ایک ٹویٹ صارف کو جوابی ٹوئٹ میں کہا کہ ’حج اور زکوٰۃ 2 عبادات ہیں، جو استطاعت رکھنے والوں پر واجب ہیں، سبسڈی کا مطلب یہ ہے کہ حکومت غریب لوگوں سے رقم لے کر حج کرائے، یہ حج عبادت کے بنیادی فلسفے سے ہی متصادم ہے’۔
فواد چوہدری نے ایک اور صارف کو ٹوئٹ کا جواب دیا اور واضح کیا کہ حکومت حج پر ایک روپیہ بھی نہیں کما رہی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2019 کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت ملک کے شمالی علاقہ جات کے رہائشیوں کے لیے حج کی فی کس لاگت 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے ہوگی جبکہ جنوبی علاقے (کراچی، کوئٹہ اور سکھر) کے لیے 4 لاکھ 26 ہزار 975 روپے ہوگی، ان اخراجات میں قربانی کی لاگت شامل نہیں ہے، قربانی کے ساتھ یہ اخراجات 4 لاکھ 56 ہزار 426 روپے ہوں گے۔
اس طرح گزشتہ سال کی حج پالیسی کے اخراجات 2 لاکھ 80 ہزار کے مقابلے میں حکومت نے رواں سال کی پالیسی میں 63 فیصد یعنی ایک لاکھ 76 ہزار 426 روپے اضافہ کیا ہے۔
حکومتی حج پالیسی کے اعلان کے بعد اپوزیشن کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا تھا اور یہ معاملہ ایوان بالا (سینیٹ) تک جا پہنچا تھا، جہاں اپوزیشن نے ان اخراجات کو مسترد کرتے ہوئے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا تھا۔
جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا تھا کہ حکومت نے مدینہ کی ریاست بنانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن یہ لوگوں کو مکہ اور مدینہ جانے سے روک رہی ہے۔
مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ حکومتی حج پالیسی بہت مایوس کن ہے، پورے ملک کے لوگ اس پالیسی سے پریشان ہوگئے ہیں، حکومت کو حج اخراجات میں لوگوں کو رعایت دینی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ حج اخراجات میں اضافہ عوام کی دسترس سے باہر ہے، میں حج اخراجات میں اضافے کو ایک ڈرون حملہ سمجھتا ہوں، حج بھی سونامی کی زد میں آگیا ہے۔
ساتھ ہی مسلم لیگ(ن) کی جانب سے بھی ان اخراجات میں اضافے کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ حکومت نے عوام کو کوئی سبسڈی نہیں دی اور حج اخراجات کو دو گنا کردیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C