ریلوے اسٹیشنز پر دہشتگردی کا خدشہ، سخت حفاظتی اقدامات کی ہدایت
👁️ 34 بار دیکھا گیا
ریلوے اسٹیشنز پر دہشتگردی کا خدشہ، سخت حفاظتی اقدامات کی ہدایت
لاہور (ویب ڈیسک) انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس فیصل شاہکار نے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ملک بھر میں تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر گداگروں کا داخلہ بند کرنے اور حفاظتی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
آئی جی ریلوے پولیس فیصل شاہکار نے تمام ایس پیز کو مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ملک بھر کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں لاہور، کراچی، راولپنڈی، کوئٹہ، سکھر، پشاور اور ملتان ریلوے سٹیشن ملتان سمیت دیگر اہم سٹیشنوں کی حدود میں سیکورٹی کے حوالے سے کسی بھی گداگر مرد، خواتین اور بچوں کا مکمل طور پر داخل بند کردیا جائے۔
آئی جی نے کہا کہ کسی بھی گداگر کو ریلوے پلیٹ فارموں پر جانے نہ دیا جائے ریلوے اسٹیشن کے داخل اور باہر نکلنے والے راستوں کو مکمل طور پر کلیئر رکھا جائے، ڈراپ لائن اور مسافروں کو لینے آنے والے افراد مقررہ کردہ لائنوں میں رہیں۔
آئی جی ریلوے پولیس نے لیڈیز پولیس کمانڈوز کو ریلوے پلیٹ فارموں پر خواتین اور بچوں کے سامان کی میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے چیکنگ کرنے اور کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے پلیٹ فارموں پر مشکوک سامان اور افراد پر نظر رکھنے کی ہدایت دی اور کہا کہ مشکوک حرکات کرنے والے افراد اور سامان کی بروقت اطلاع ڈیوٹی پر موجود پولیس اہل کاروں کو دی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو بھی سیکیورٹی کے معاملات کو چیک کرنے اور اہلکاروں کو الرٹ رکھنے کے لیے دن اور رات کے مختلف اوقات میں چیک کرتے رہیں اور سیکورٹی کے معاملات میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس حوالے سے آئی جی ریلوے پولیس فیصل شاہکار کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ریلوے اسٹیشنوں کے اندر اور اس کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی معاملات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی اور تمام اہل کاروں کو ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی فرائض سرانجام دینے ہوں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی
18/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان میں مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 3 افراد ہلاک، 9 گرفتار
18/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 238 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 264 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 290 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26311 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15555 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11842 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9151 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7434 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5201 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C