سائبر حملوں کیلئے روسی فوجی انٹیلی جنس ایجنسی ذمہ دار، جرمنی
👁️ 166 بار دیکھا گیا
سائبر حملوں کیلئے روسی فوجی انٹیلی جنس ایجنسی ذمہ دار، جرمنی
برلن (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے/بی ایف وی) جرمن انٹیلیجنس ایجنسی نے ماسکو پر جرمن سیاستدانوں اور کمپنیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر تخریب کاری کی کارروائیوں کا الزام لگایا ہے۔ اسی فوجی انٹیلی جنس نے روس کے حملے کے بعد یوکرین کے اہداف کو بھی نشانہ بنایا تھا۔
جرمنی کی داخلی انٹیلی جنس ایجنسی (بی ایف وی) نے پیر کو ایک انتباہ جاری کیا ہے کہ روسی ملٹری انٹیلی جنس( جی آر یو) سے تعلق رکھنے والے سائبر کرائم گروپ کا نیٹو اور یورپی یونین کے ممالک کے خلاف متعدد آن لائن حملوں کے پیچھے ہاتھ ہے۔
بی ایف وی نے امریکی انٹیلی جنس اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کرتفتیش کے دوران پایا کہ جی آر یو سے تعلق رکھنے والی یونٹ 29155 سے تعلق رکھنے والا گروپ “کم از کم 2020 کے بعد سے جاسوسی، تخریب کاری، اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مقاصد کے لیے عالمی اہداف کے خلاف کمپیوٹر نیٹ ورک آپریشنز کے ذمہ دار ہے۔”
اس نے خبردار کیا کہ یونٹ، جسے کیڈٹ بلیزارڈ یا امبر بیئر بھی کہا جاتا ہے، جنوری 2022 میں یوکرینی اہداف پر سائبر حملوں کے پیچھے تھا، اس سے ایک ماہ قبل روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔
ایس پی ڈی سائبر اٹیک کے پیچھے بھی غالباﹰ اسی یونٹ کا ہاتھ
یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب برلن نے ماسکو پر حکمران سوشل ڈیموکریٹس، اور آئی ٹی، لاجسٹک اور ایرو اسپیس کے شعبوں میں متعدد جرمن کمپنیوں کے خلاف سائبر حملوں کا الزام لگایا تھا۔ ان حملوں میں حساس ڈیٹا کی چوری اور ان کی اشاعت شامل تھا۔
اسی جی آر یو یونٹ پر ہی 2018 میں برطانیہ میں سرگئی اسکرپال اور ان کی بیٹی کو زہر دینے کے پیچھے ہاتھ ہونے کا شبہ ظاہر کیا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C