سابق وزیر اعظم عمران خان پر خودکش حملے کا خدشہ
👁️ 107 بار دیکھا گیا
سابق وزیر اعظم عمران خان پر خودکش حملے کا خدشہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سپریم کورٹ آف پاکستان میں اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے، حساس اداروں کی رپورٹ کےمطابق خودکش حملےکا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران سڑکوں کی بندش اور گرفتاریوں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے، حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق خودکش حملے کا خدشہ ہے۔ جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا آپ اصل ایشو سے دور جا رہے ہیں، کیا پولیس چھاپے مار کر لیڈرز، کارکنوں کو حفاظتی تحویل میں لے رہی ہے؟ راتوں کو گھروں میں چھاپے مارنے میں کیا مزا آتا ہے؟ حکومت کو سرینگر ہائی وے کا مسئلہ ہے تو لاہور، سرگودھا، باقی ملک کیوں بند؟
جسٹس منیب اختر استفسار کیا کیا سیاسی قیادت کو خطرہ صرف سرینگر ہائی وے پر ہی ہے؟ جسٹس مظاہر نقوی نے بھی پوچھا سیکریٹری داخلہ صاحب جوکچھ ہو رہا ہے، ذمہ داری لیتے ہیں؟ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ امن وامان برقرار رکھنا صوبوں کا کام ہے۔
جسٹس مظاہر نقوی نے سوال کا کیا وزارت داخلہ صرف ڈاک خانے کا کام کرتی ہے؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی استفسار کیا کیا وزارت داخلہ نے کوئی پالیسی ہدایات جاری کی ہیں؟ جس پر سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ وزارت داخلہ نے صوبوں کو ہدایت نامہ جاری نہیں کیا۔
اٹارنی جنرل نے کہا سیاسی جماعتوں کو مل کر احتجاج اور باہمی احترام کا میثاق کرنا ہوگا، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ لوگوں کے گھروں میں چھاپے مارنا خلاف قانون ہے جبکہ جسٹس مظاہر نقوی نے بھی ریمارکس دیئے کہ حکومتی عہدیداران کے بیانات دیکھیں، بطور حکمران آپ کا کام ہےکہ پہل کریں۔
جسٹس اعجاز الاحسن کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کیلئے اسپتال جانا مشکل ہوچکا ہے، کاروبار نہیں چلے گا تو لوگوں کے بچے کھائیں گے کہاں سے؟ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ حساس اداروں کی رپورٹس پر ہی کارروائی ہورہی ہے۔
سیکریٹری داخلہ نے دہشت گردی کے خدشے پر رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C