سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ خودکش حملے کا مبینہ سہولت کار گرفتار
👁️ 37 بار دیکھا گیا
سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ خودکش حملے کا مبینہ سہولت کار گرفتار
راولپنڈی (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی دی) پنجاب اور سول حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں روڈ پر سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کا سہولت کار دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کرلیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1592500644317130753?t=O69Kzy6uUP8WSZYXEaE5Zw&s=19
خفیہ اطلاع پر سی ٹی دی پنجاب نے سول حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مشکوک شخص کو گرفتار کیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت عبداللہ خان کے نام سے ہوئی جو ڈھڈیال ضلع میر پور آزاد کشمیر کا رہائشی ہے۔
ملزم عبداللہ خان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ مذکورہ دھماکہ خیز مواد ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد تخریب کاری کیلئے لے جارہا تھا۔
ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور افغانستان مرکز سے تربیت یافتہ ہے۔
ملزم مدرسہ ابراہیمیہ سیاکھ کا مہتمم ہے اور اس کے سسر مسعود الحق سیاکھوی اور برادر نسبتی ابراہیم سیاکھوی ریڈ بک میں شامل اشتہاری ملزمان ہیں جو اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں۔
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے سسر مسعود الحق سیاکھوی کی ہدایت پر کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید پر خود کش حملہ کرنے والے حمزہ شبیر عرف حافظ اور قاری سہیل جو کو اپنے پاس پناہ دی اور رہائش کا متعدد بار بندوبست کیا۔
قاری سہیل اس وقت افغانستان میں موجود ہے۔
ملزم نے قیصر مصطفیٰ عرف کیپٹن نعمان جو کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر حملے کا ماسٹر مائند تھا، اسے بھی اپنے پاس پناہ دی تھی، قیصر مصطفٰی اکتوبر 2015 میں راولپنڈی میں ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا تھا۔
ان کے علاوہ بھی ملزم دہشت گردوں کو متعدد بار سہولت فراہم کرتا رہا ہے۔
ملزم کا گھر اور مدرسہ دہشت گردوں کی سہولت کاری، خود کش جیکٹ بنانے اور دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر ) شجاع خانزادہ 16 اگست 2015 کو اٹک کے نواحی گاؤں شادی خان میں اپنے ڈیرے پر ہونے والے ایک خودکش حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
خودکش حملے میں ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر سمیت 22 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے اور 19 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ خودکش حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C