سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ
👁️ 151 بار دیکھا گیا
سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ای سی ایل کمیٹی نے شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست پر غور کیا ہے، جس کے تحت سابق وزیراعظم کو صرف ایک بار ملک سے باہر علاج کی خاطر بیرون ملک جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں نوازشریف سے علاج کے بعد ملک واپس آنے کا بیان حلفی لیا گیا ہے اور بیرون ملک جانے کی اجازت کے فیصلے سے ایئر پورٹ حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی باضابطہ ہدایات کا وزارتِ داخلہ میں انتظار کیا جا رہا ہے، جس کے بعد نواز شریف کا نام آئندہ 48 گھنٹوں میں ای سی ایل سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ آج ہی سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ میں درخواست جمع کرائی گئی تھی، درخواست شہباز شریف کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔
اس سے قبل آج ہی مریم نواز نے چوہدری شوگر مل کیس میں احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کی طبیعت خراب نہیں بہت خراب ہے، علاج جہاں ممکن ہے وہاں سے کروانا ہو گا، نواز شریف کو فی الفور بیرون ملک علاج کیلئے باہر جانا چاہیے، صحت پہلے ہے سیاست بعد میں ہو گی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ میں اپنی والدہ کو ایک سال قبل کھو چکی ہوں، اب 24 گھنٹے والد کے ساتھ رہتی ہوں، بڑی مشکل سے وقت نکال کر والد کو چھوڑ کر عدالت آئی ہوں، نواز شریف بیرونِ ملک علاج کرانے کے لیے تیار ہیں، میرا نام ای سی ایل میں ہے، میں سفر نہیں کر سکتی، پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے، اس لیے والد کے ساتھ ان کے علاج کے لیے ملک سے باہر نہیں جا سکتی۔
سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی نے یہ بھی کہا کہ ای سی ایل سے میاں نواز شریف کا نام نکلوانے کے لیے قانونی معاملات میرے چچا شہباز شریف دیکھ رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7390 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5079 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C