سال نو کا چوتھا تحفہ: آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ
👁️ 110 بار دیکھا گیا
سال نو کا چوتھا تحفہ: آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سال نو کے آغاز پر حکومت نے پیٹرول، بجلی اور گیس کے ساتھ آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آٹے کے 20 کلو تھیلےکی قیمت میں 80 روپےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد 20 کلو تھیلےکی قیمت 1100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں 20 کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں 50 سے 100 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فائن آٹے کی قیمت ایک ہزار اور سپرفائن آٹے کی قیمت گیارہ سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہےکہ گزشتہ ماہ بھی آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 50 روپےکا اضافہ ہوا تھا اور گزشتہ ماہ آٹے کا تھیلا 970 روپے تک میں فروخت کیا جارہا تھا۔
اسی طرح کراچی کے چکی آٹا کے 10کلو تھیلے کی قیمت میں بھی 50 روپےکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد چکی آٹے کے 10 کلو کے تھیلے کی قیمت 700 روپے ہوگئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران کراچی کے چکی آٹے کی قیمت میں دوبار اضافہ ہوا اور 2 ماہ قبل چکی آٹے کا تھیلا 600 روپے تک میں فروخت کیا جا رہا تھا۔
دوسری جانب صدر بلوچستان فلور مل ایسوسی ایشن سید ظہور آغا کا کہنا تھا کہ سرکاری گوداموں سے گندم فراہم نہیں کی جارہی، فلورمل مالکان مارکیٹ سے گندم مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا فروخت نہیں کر سکتے، اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ دنوں میں آٹا مزید مہنگا ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ سال نو کے آغاز پر حکومت نے پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C