سری لنکا سے 32 سیلرز سمیت ایرانی بحریہ کے 238 ارکان کی وطن واپسی
👁️ 201 بار دیکھا گیا
سری لنکا سے 32 سیلرز سمیت ایرانی بحریہ کے 238 ارکان کی وطن واپسی
کولمبو (ڈیلی اردو، اے ایف پی، روئٹرز) جنوبی ایشیا کی جزیرہ ریاست سری لنکا میں حکام نے 17 اپریل جمعے کے روز بتایا کہ ایرانی بحریہ کے 238 ارکان کو واپس ایران بھیج دیا گیا ہے۔ ان میں 32 ایسے ایرانی سیلرز بھی شامل ہیں، جو اس ایرانی بحری جہاز کے عملے کے ارکان تھے، جسے امریکی بحریہ نے بحر ہند میں حملہ کر کے ڈبو دیا تھا۔
اس ایرانی نیول شپ کے 32 ارکان کو سری لنکا کی بحریہ نے سمندر سے بروقت ریسکیو کر لیا تھا اور وہ اب تک سری لنکا ہی میں تھے۔
ان کے شپ کو امریکہ کی ایک آبدوز نے چار مارچ کے روز ایک تارپیڈو حملہ کر کے تباہ کر دیا تھا اور یہ شپ سمندر میں ڈوب گیا تھا۔
تب یہ ایرانی بحری جہاز بھارت کی دعوت پر سمندری فوجی مشقوں میں حصہ لے کر واپس ایران لوٹ رہا تھا۔
اس جہاز پر حملے کے نتیجے میں اس کے عملے کے 87 ارکان کی لاشیں سری لنکن نیوی نے سمندر سے نکال لی تھیں، جبکہ 32 افراد کو زندہ ریسکیو کیا گیا تھا، جو بعد میں طویل عرصے تک ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔
ان افراد کے علاوہ سری لنکا کی بحریہ نے بحر ہند میں ایران کے ایک اور نیول شپ کے عملے کے بیسیوں ارکان کو بھی ریسکیو کیا تھا۔ واپس ایران بھیجے جانے والے 238 ایرانی سیلرز میں بڑی تعداد اسی دوسرے جہاز کے عملے کے ارکان کی تھی۔
کولمبو میں ملکی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ اب سری لنکا میں ایرانی نیوی کے ارکان کی بہت ہی کم تعداد باقی ہے، اور دونوں ایرانی بحری جہازوں کے عملے کے افراد میں سے چند ایک کے سوا باقی تمام واپس ایران بھیجے جا چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C