سعودی اتحاد کی یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری
👁️ 117 بار دیکھا گیا
سعودی اتحاد کی یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری
ریاض (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) یمن میں حجہ صوبے کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کی گولہ باری اور اتحادی طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے 36 اہلکار جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر کے ایک بیان میں کہا گیا کہ اتحادی طیاروں نے عبس ضلع کے شمال میں عزلہ بنی حسن کے علاقے میں حوثیوں کے جتھوں کو نشانہ بنایا۔اس دوران حوثی ملیشیا کے 36 اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
بیان میں عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ یمنی فوج کی توپوں نے گولہ باری سے حیران ضلع کے مشرق میں حوثی عناصر کی گاڑیوں اور لڑائی کے ساز و سامان کو تباہ کر دیا۔
اس سے ایک روز قبل حجہ صوبے میں حیران، عبس اور حرض کے مختلف محاذوں پر حوثی ملیشیا کے حملے کو پسپا بنا دیا گیا۔ کارروائی میں حوثی باغی ملیشیا کے درجنوں ارکان جاں بحق ہوگئےتھے۔
یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے امریکی سعودی عرب اتحاد کے طیاروں نے حرض ضلع میں کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جہاں حوثی ملیشیا کے ارکان موجود تھے۔ اس دوران عبس اور حرض کے مختلف مقامات پر باغیوں کا گولہ بارود، راکٹ لانچرز اور ہتھیاروں کے ڈپو تباہ کر دیے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C