سعودی صحافی جمال خاشقجی کے آخری الفاظ کی ریکارڈنگ جاری
👁️ 114 بار دیکھا گیا
سعودی صحافی جمال خاشقجی کے آخری الفاظ کی ریکارڈنگ جاری
انقرہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ترک میڈیا نے معروف صحافی جمال خاشقجی کی سے چند لمحے قبل کی مبینہ ریکارڈنگ کی تفصیلات جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق ترک اخبار نے ترکی کے دارالحکومت استنبول میں واقع سعودی سفارت میں بے دردی سے قتل ہونے والے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پالیسیوں کے ناقد سعودی صحافی جمال خاشقجی کی زندگی کے آخری لمحات کی مبینہ ریکارڈنگ جاری کردی جس میں سعودی افسران کی جانب سے صحافی کو انٹرپول کے حکم پر سعودیہ واپس جانے کا کہہ رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جمال خاشقجی نے ریاض واپس جانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد انہیں نشہ آور چیز دے دی گئی۔
حکومت کے حامی سمجھے جانے والے ترک اخبار ’صبا‘ کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی صحافی نے آخری لمحات میں اپنے قاتلوں کو دمہ کے کا مرض لاحق ہونے کے باعث اپنا منہ بند نہ کرنے کی اپیل کی تھی لیکن وہ نشہ آور شہ لینے کے بعد ہوش میں نہ رہے۔
خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہےکہ ریکارڈنگ میں مبینہ طور پر ہاتھا پائی کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں۔
خیال رہے کہ جمال خاشقجی جان کے خطرے کے باعث امریکا میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے اور معروف امریکی اخبار ’دی واشنگٹن پوسٹ‘ میں کالم لکھتے کرتے تھے۔
واضح رہے کہ صحافی جمال خاشقجی گزشتہ سال 2 اکتوبر کو ضروری کاغذات کے لیے استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے گئے تھے تاکہ اپنی ترک نژاد منگیتر سے شادی کر سکیں اور سفارت خانے سے ہی لاپتہ ہوگئے تھے تاہم عالمی دباؤ کے بعد سعودی حکومت نے جمال خاشقجی کی استنبول کے سعودی سفارت خانے میں موت کی تصدیق کی تھی۔
خیال رہے کہ عالمی دباؤ کے باوجود جمال خاشقجی کی لاش ان کی قتل کے ایک سال بعد بھی نہیں ملی ہے۔
اس سال کے آغاز میں ماورائے عدالت ہلاکتوں کے اقوام متحدہ کے ایک ماہر نے کہا تھا کہ جمال خاشقجی کی ہلاکت کی ایک آزادانہ اور غیر جانبدرانہ تفتیش کی ضرورت ہے۔
مندوبِ خصوصی اینگز کالمارڈ نے صحافی کی ہلاکت کو ’ایک سوچا سمجھا، منصوبے کے تحت کیا گیا قتل‘ قرار دیا تھا اور ان کا دعویٰ ہے کہ سعودی ریاست اس کی ذمہ دار ہے۔
سعودی حکومت نے ان کی رپورٹ مسترد کر دی اور کئی بار کہا ہے کہ جو ان کی ہلاکت کے ذمہ دار ہیں وہ سرکاری احکامات پر عمل نہیں کر رہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C