سعودی عرب شہید جنرل سلیمانی کے قتل اور امریکی جرائم میں برابر کا شریک ہے، ایران
👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب شہید جنرل سلیمانی کے قتل اور امریکی جرائم میں برابر کا شریک ہے، ایران
تہران (ڈیلی اردو/تسنیم نیوز) اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی کا کہنا ہے کہ آل سعودی شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے رفقا کے قتل اور امریکی جرائم میں برابر کا شریک ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق، ترجمان وزارت خارجہ سید عباس موسوی نے سعودی وزیر خارجہ کے حالیہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب خود کو داعش اور دیگر دہشتگرد گروہوں کا منہ بولا باپ سمجھتا ہے، اس لئے وہ یہ خیال کرتا ہے کہ امریکہ کے دہشتگرد صدر ٹرمپ کے ہاتھوں اگر استقامتی محاذ کے کمانڈروں کو نشانہ بنایا جائے تو اس سے دہشتگرد گروہ اور انکی حامی حکومتیں محفوظ ہو جائیں گی۔
عباس موسوی نے کہا کہ سپاہ قدس کے کمانڈر کو امریکی دہشتگردوں نے میزبان ملک کو اعتماد میں لئے بغیر ایک سول ایئرپورٹ پر شہید کیا جو تمام بین الاقوامی قوانین و ضوابط کے خلاف ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی حکام نے دہشتگرد امریکی حکومت اور طفل کش صیہونی ٹولے کے ساتھ ہمقدم ہو کر خطے کو بد امن کرنے میں ایک بنیادی کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے پیر کے روز امریکی چینل سی ان ان سے گفتگو میں ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے امریکیوں کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کئے جانے کے دہشتگردانہ عمل کا دفاع کیا اور اسے جائز قرار دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3315 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1929 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C