سعودی عرب میں سات افراد کے سر قلم کر دیے گئے
👁️ 223 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں سات افراد کے سر قلم کر دیے گئے
ریاض (ڈیلی اردو/ایس پی اے)سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے آج بروز اتوار بتایا کہ سلطنت میں ایک ہی دن میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سزا یافتہ سات افراد کو سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پانچ سعودی شہریوں اور دو اردنی باشندوں کو اس مملکت میں ایمفیٹامین گولیاں اسمگل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا، ''مجرمان کے خلاف بطور تعزیری سزا، سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا‘‘ اور یہ سزائیں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں دی گئیں۔
سرکاری اعداد و شمار پر مبنی اے ایف پی کے ایک جائزے کے مطابق 2026 کے آغاز سے اب تک ریاض حکومت 61 افراد کو سزائے موت دے چکی ہے، جن میں سے 38 کیسز منشیات سے متعلق تھے۔
رواں سال اب تک سزائے موت پانے والوں میں سے اکثریت غیر ملکیوں کی تھی، جن کی تعداد 33 بتائی گئی ہے۔
2025 ء میں سعودی عرب میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد مسلسل دوسرے سال بھی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی تھی، جب حکام نے مجموعی طور پر 356 افراد کو سزائے موت دی تھی، جن میں سے 243 کا تعلق منشیات کے مقدمات سے تھا۔
یہ تعداد انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے سعودی عرب میں 1990ء سے سزائے موت کے کیسز کا دستاویزی ریکارڈ رکھنا شروع کرنے کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔ اس سے قبل 2024 ء میں 338 سزاؤں کا ریکارڈ قائم ہو گیا تھا۔
سعودی عرب نے 2022ء کے آخر میں منشیات کے جرائم پر سزائے موت پر عمل درآمد دوبارہ شروع کر دیا تھا، جو اس سے قبل تقریباً تین سال تک معطل رہا تھا۔
اقوام متحدہ کے مطابق عرب دنیا کی سب سے بڑی معیشت غیر قانونی محرک دوا کیپٹاگون کی بڑی منڈیوں میں شامل ہے، جو معزول شامی رہنما بشار الاسد کے دور میں شام کی بڑی برآمدات میں شمار ہوتی تھی۔
سعودی عرب کو مجرموں کے خلاف سزائے موت کے استعمال پر مسلسل تنقید کا سامنا ہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس سزا کا استعمال حد سے متجاوز قرار دیتی ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مملکت دنیا کے سامنے اپنا ایک جدید تشخص پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ سزائے موت کا تسلسل ولی عہد محمد بن سلمان کے سماجی و معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت ایک زیادہ کھلے اور برداشت والے معاشرے کے تاثر کو نقصان پہنچاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 334 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8949 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4790 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3564 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2771 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2556 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C