سعودی عرب: کورونا قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جائیگا، وزارت داخلہ
👁️ 110 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: کورونا قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جائیگا، وزارت داخلہ
ریاض (ڈیلی اردو) سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سخت قوانین نافذ کردیے۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے سخت گائیڈ لائنز جاری کی ہیں جن میں مجمع اکٹھا کرنے، مالز اور دکانوں کے باہر جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ سعودی عرب میں موجود غیر ملکی شہریوں کی جانب سے قوانین توڑنے کی صورت میں انہیں ملک بدر کردیا جائے گا اور سزا پوری ہونے کے بعد بھی انہیں ملک میں کبھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے سماجی فاصلوں کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے دوران پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ دکان میں مقررہ تعداد سے زیادہ افراد ہونے کی صورت میں فی دکاندار کو 5 ہزار سعودی ریال جرمانہ کیا جائے گا جب کہ دوسری بار خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ ڈبل اور تیسری بار میں جرمانہ تین گنا کیا جائے گا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اگر نجی سیکٹر کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی تو اسے تین ماہ کے لیے بند کردیا جائے گا جب کہ دوسری بار خلاف ورزی کی صورت میں اسے چھ ماہ کے لیے بند کیا جائے گا۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص عوامی اجتماع میں شرکت کرے گا یا پھر عوامی اجتماع کا انعقاد کرے گا تو اسے قوانین کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا جس پر انہیں جرمانے کے ساتھ سزائیں دی جائیں گی۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 62500 سے زائد ہے اور 300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C