سعودی عرب کی ایران کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے مشاورت
👁️ 116 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کی ایران کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے مشاورت
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران دنیا کو تقسیم کرنا چاہتا ہے تاکہ متحارب گروپ ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوجائیں اور دنیا کا امن برباد ہوجائے۔
عرب میڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ہی حملہ نہیں کیا بلکہ یہ بنی نوع انسان پر حملہ ہے جس کا مقصد دنیا کو دو حصوں میں تقسیم کرنا ہے جو ہمہ وقت ایک دوسرے سے لڑتے رہیں۔
عادل الجبیر نے مزید کہا کہ اتحادی افواج کی تحقیقات سے ثابت ہوگیا کہ سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملے میں ایرانی اسلحہ استعمال ہوا ہے اور حملہ یمن سے نہیں بلکہ شمالی علاقے سے کیا گیا جو ایران کے زیر اثر ہے۔ یہ شواہد ایران کو مجرم قرار دینے کے لیے کافی ہیں جس کے خلاف کارروائی کے لیے اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ حملہ آور دنیا میں تیل کا بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ خطے میں بے چینی اور اضطراب پھیلے اور اس کشیدگی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے وہ اپنے مذموم عزائم کو پورا کرسکیں۔ سعودی عرب حملہ آوروں کو مناسب اور ضروری اقدامات کے ساتھ جواب دے گا۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل سعودی عرب میں ابقیق اور خریص کی تیل تنصیبات کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث عالمی طور پر تیل کی رسد متاثر ہوئی تھی، سعودی عرب نے ان حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C