سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا امریکی گلوکارہ لنڈسے لوہن کے ساتھ معاشقہ، انکشاف نے سب کو حیران کر دیا
👁️ 171 بار دیکھا گیا
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا امریکی گلوکارہ لنڈسے لوہن کے ساتھ معاشقہ، انکشاف نے سب کو حیران کر دیا
نیو یارک (ڈیلی اردو) مغربی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان امریکی گلوکارہ لنڈسے لوہن کی زلفوں کے اسیر ہو چکے ہیں، گلوکارہ شہزادے کے پرائیویٹ جیٹ میں کئی جگہوں کا سفر کر چکی ہیں۔
لنڈسے لوہن نے 2016 میں اس وقت دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ حاصل کرلی تھی جب انہوں نے قرآن پاک کا مطالعہ شروع کیا تھا، ان کے بارے میں یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے، لنڈسے لوہن کے اسلام قبول کرنے کی خبروں کو اس وقت تقویت ملی تھی جب انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردی تھیں۔
پیج سکس نامی ویب سائٹ کے مطابق محمد بن سلمان اور لنڈسے لوہن میں قربتیں بڑھتی جارہی ہیں، شہزادہ گلوکارہ کو اپنے پرائیویٹ جیٹ میں اپنے ساتھ گھماتا ہے اور اس پر تحائف کی بارش کرتا رہتا ہے۔ شہزادے نے گلوکارہ کو ایک کریڈٹ کارڈ کا تحفہ بھی دیا ہے، جب ویب سائٹ نے گلوکارہ کے قریبی حلقوں سے تصدیق کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ دونوں ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔
دوسری جانب ویب سائٹ کے رابطہ کرنے پر گلوکارہ کے ترجمان نے کہا کہ ان کی شہزادے سے گزشتہ برس فارمولا ون کار ریس کے دوران ملاقات ہوئی تھی جو پہلی اور آخری ملاقات ہے، لوہن کو کریڈٹ کارڈ دینے کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔
لنڈسے لوہن کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے وہ پیغامات بھی دیکھے ہیں جن کا گلوکارہ نے شہزادے کے ساتھ تبادلہ کیا ہے لیکن ترجمان نے ایسے پیغامات دیکھنے کے دعووں کو جھوٹا قرار دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C