سعودی ولی عہد کا مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا حکم
👁️ 76 بار دیکھا گیا
سعودی ولی عہد کا مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا حکم
ریاض (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ان کی درخواست پر مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی کرنے کی وجہ سے زیر قید تمام پاکستانی زائرین کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان کے سرکاری ٹیلی وژن پی ٹی وی نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان نے ملک میں قید پاکستانیوں کے لیے بڑا فیصلہ کر دیا اور مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں قید میں تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی کرنے کے نتیجے میں تین پاکستانی شہریوں کو آٹھ سال اور دیگر تین کو چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے لئے بڑا فیصلہ
مسجد نبوی(ص) میں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا @CMShehbaz #PMShehbazAtFII6
1/4 pic.twitter.com/gsMsaRfoCa— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 26, 2022
سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر موجودپاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے اس واقعے میں گرفتار کیے گئے پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔
پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دینے پر پاکستانی وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد کا ایک ٹویٹ میں شکریہ ادا کیا۔ “میں سعودی ولی عہد جناب محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے میری درخواست پر سعودی عرب میں اپریل 2022 کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دیا۔”
میں سعودی ولی عہد جناب محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے میری درخواست پر سعودی عرب میں اپریل 2022 کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دیا۔ الّلہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں پر درگزر کرنے والا بہتر مسلمان بنائے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 26, 2022
واضح رہے اٹھائیس اپریل 2022ء کو پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزاء کی سعودی عرب میں مسجدِ نبوی آمد کے موقع پر وہاں موجود بعض افراد نے ”چور چور‘‘ کے نعرے بلند کیے تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بعض ویڈیوز میں دیکھا گیا تھا کہ وفاقی کابینہ میں شامل اراکین جب پیغمبر اسلام کے روضہ پر حاضری دینے کے لیے جا رہے تھے تو وہاں موجود بعض افراد کی جانب سے انہیں گھیر کر نعرے بازی کی گئی اور ان کے ساتھ بدتمیزی بھی کی گئی۔
اور ابھی یہ لوگ حکومت میں ہیں جب لوگ ان کو ایوانوں سے ٹھنڈے مار کر نکال باہر کریں گے پھر یہ گھروں کیسے باہر نکلیں گے؟ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/hABS57ugUM
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 28, 2022
مسجد نبوی میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کی ملک کے زیادہ تر حلقوں نے بھرپور مذمت کی تھی۔ پاکستانی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ وزارت داخلہ سعودی حکومت سے ایک درخواست کرنے جارہی ہے کہ جن لوگوں نے روضہ رسول کے تقدس کو پامال کیا ان کے خلاف مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس دوران سعودی حکام کی جانب سے چند پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
اس واقعے کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف بھی شدید تنقید کی زد میں تھی لیکن پی ٹی آئی نے ہنگامہ آرائی کرنے اور گرفتار ہونے والے افراد سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C