سندھ اسمبلی حملہ کیس: کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کی سزائے موت کالعدم قرار
👁️ 151 بار دیکھا گیا
سندھ اسمبلی حملہ کیس: کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کی سزائے موت کالعدم قرار
کراچی (ڈیلی اردو) سندھ اسمبلی پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے، پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دہشتگردی کے مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، عدالت نے کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کی سزاؤں کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے، پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دہشتگردی کے مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، عدالت نے تمام ملزمان کی عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے جرم میں 14 سال قید کی سزا بھی برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ملزمان زاہد اللہ، عرف سلیمان اور بسمہ اللہ عرف حاجی لعل کی سزائے موت کالعدم قرار دے دی۔
عدالت نے ملزمان زاہد اللہ، انعام اللہ اور محمد قاسم کو سزا مکمل ہونے کے بعد افغانستان ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیدیا۔
پراسیکیوشن نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے تمام ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائیں سنائی تھیں،سی ٹی ڈی نے 8 فروری2021 کو شاہ لطیف میں کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزمان میں زاہد اللہ، محمد قاسم ، انعام اللہ، بسمہ اللہ اور گل محمد شامل ہیں، ملزمان کا تعلق افغانستان کی کالعدم تنظیم سے ہے۔
ملزمان سندھ اسمبلی پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،
شاہ لطیف ٹاؤن میں آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار ہلاک اور پانچ دہشت گرد گرفتار کیے گئے تھے۔ ملزمان سے
بارود سے بھرا رکشہ اور خودکش جیکٹس، بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا تھا۔
گرفتار دہشت گردوں میں سے تین کا تعلق افغان انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہے۔
گروہ کے ارکان بھارتی خفیہ ایجنسی را کے کہنے پر آپریٹ کر رہے تھے، ان کا ہدف سندھ اسمبلی سمیت حساس عمارتیں اور اہم شخصیات تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 13 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
سعودی عرب : دہشت گردی کے مقدمات میں 5 شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد
17/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C