سندھ: سکھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار
👁️ 42 بار دیکھا گیا
سندھ: سکھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار
سکھر (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے ضلع سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیم نے یہ کارروائی جعفرآباد روڈ پر ایک کار کا پیچھا کر کے انجام دی اور گرفتار ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ، ٹائمر، ڈیٹو نیٹرز، نٹ بولٹ بال بیرنگ، دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی ٹیم نے سندھ رولیشنری آرمی کی ذیلی تنظیم سندھ پیپلز آرمی کے سرگرم کارکنان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں کرم علی جتوئی،ارشد حسین شیخ اور محمد یوسف کلوڑ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے ضلع گھوٹکی اور دیگر علاقوں میں پٹھان، پنجابیوں کو نشانہ بنایا جبکہ 13 جنوری 2023 کو محمد یوسف اور اکرم نے مشتاق پٹھان کو فائرنگ کر کے زخمی کیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ٹارگٹ کی ہدایت سندھو دیشن پیپلز آرمی کے کمانڈر ذوالفقار خاصخیلی نے کی تھی جبکہ ذوالفقار خاصخیلی نے اس کارروائی کے لیے بھاری رقم بھی مذکورہ دہشت گردوں کو ادا کی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد مزید کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، گرفتار دہشت گرد سندھ میں بدامنی پھیلانا چاہتے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جرمنی میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
23/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
23/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک
22/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان 2، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
22/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9168 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5244 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C