سندھ: سکھر میں مسلمان اور ہندو برادری نے مل کر گوردوارہ بنا لیا
👁️ 53 بار دیکھا گیا
سندھ: سکھر میں مسلمان اور ہندو برادری نے مل کر گوردوارہ بنا لیا
سکھر (ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع سکھر میں مسلمان اور ہندو برادری نے مل کر اْس گوردوارے کی تزئین و آرائش کرکے اْس کا دوبارہ سے افتتاح کردیا جو پاک و ہند کی تقسیم کے بعد سے بند تھا۔ اِس میں سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ جس جگہ گوردوارہ بنایا گیا ہے وہاں سکھ مذہب کے نہیں بلکہ صرف مسلمان اور ہندو مذہب کے لوگ مقیم ہیں۔
پاکستان ہندو کونسل کے رکن دیو سکندر کا کہنا ہے کہ اِس گوردوارے کے افتتاح کو بابا گرونانک کے 550ویں یومِ پیدائش کے سلسلے میں جاری تقریبات کی وجہ سے روکا ہوا تھا۔
اْنہوں نے کہا کہ بے شک یہاں سکھ برادری نہیں ہے لیکن پھر بھی یہاں بابا گرونانک کے پیروکار ہیں جنہوں نے مل کر اِس گوردوارہ کی تزئین و آرائش کی اور جمعے کے روز اِس کا افتتاح کیا۔
اْنہوں نے بتایا کہ اِس گوردوارہ کو ایک سال کی تزئین و آرائش کے بعد تیار کی گیا ہے اور دو کمروں پر مشتمل اِس گوردوارہ کی تیاری میں تقریباً 6 لاکھ روپے لگے، جس میں سے 2 لاکھ روپے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے دیے تھے اور باقی کے پیسے مسلمان اور ہندو برادری نے مل کر لگائے۔
اْنہوں نے کہا کہ گوردوارہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گوردوارہ کو سجایا گیا جبکہ مقامی مسلمان برادری نے عقیدت مندوں کے لیے لنگر اور پرساد کا اہتمام کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں سکھ برادری تو نہیں ہے لیکن ہندو برادری کی تعداد کافی زیادہ ہے اور وہ سب سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے پیروکار ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C