سندھ: سی ٹی ڈی کی حیدر آباد میں کارروائی، ایس آر اے کے 2 دہشت گرد گرفتار
👁️ 47 بار دیکھا گیا
سندھ: سی ٹی ڈی کی حیدر آباد میں کارروائی، ایس آر اے کے 2 دہشت گرد گرفتار
حیدر آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے ’سندھو دیش ریولوشنری آرمی‘ (ایس آر اے) کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سی ٹی ڈی سید عامر عباس شاہ کے مطابق سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کی تحویل سے ملنے والے مواد کو چیک کرنے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔
ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان میں شوکت ملوکانی اور نعیم ملوکانی شامل ہیں جبکہ ایک ملزم ساجن ملوکانی موقع سے فرار ہوگیا۔
شوکت ملوکانی اور ساجن ملوکانی نے ایس آر اے کمانڈر کی ہدایت پر سردار حسین آرائیں کی ٹارگٹ کلنگ کی ، ملزمان یوم آزادی پر اسٹالز پر ہینڈ گرنیڈ پھینکنے اور ریلوے ٹریک کو اڑانے کا ارادہ رکھتے تھے، ملزمان کی تمام فنڈنگ بھارتی ایجنسی را سے ہوتی ہے، ان ملزمان کو معشوق قمبرانی ہدایات جاری کرتا تھا، ملزمان نشانہ بازی اور شوٹنگ کے ماہر ہیں۔
ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل پر فائرنگ کرنے والے دیگر دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، گرفتار کئے جانے والے دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں دو مقامات پر دہشتگرد حملے، 13 حملہ آور ہلاک، 18 مزدور اغوا ہونے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : امن میلہ چیک پوسٹ پر بارود سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کا دھماکہ، 12 سے زائد افراد ہلاک، 32 زخمی
26/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7467 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5276 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C