سندھ: ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ دہشتگردی کے مقدمے میں بری
👁️ 409 بار دیکھا گیا
سندھ: ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ دہشتگردی کے مقدمے میں بری
کراچی (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے بلوچ یوتھ کونسل (بی وائے سی) کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو بری کر دیا ہے۔
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نمبر پانچ کے جج ایاز مصطفیٰ جوکھیو نے ماہ رنگ بلوچ کے خلاف دائر مقدمے کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا۔
واضح رہے کہ ماہ رنگ بلوچ کے خلاف درج ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا تھا کہ ماہ رنگ بلوچ مختلف دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ ہیں، ان کی سرگرمیوں کو فروغ دیتی ہیں، نوجوانوں کو گمراہ کرتی ہیں، ریاست کے خلاف دشمنی کو بڑھاوا دیتی ہیں اور قومی مفاد کے خلاف کام کرتی ہیں۔
وکیل اور سماجی کارکن جبران بلوچ نے سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ عدالت کی جانب سے بری کیے جانے کے فیصلے نے یہ ظاہر کیا ہے کہ ریاست بلوچ آوازوں کے خلاف بدنیتی سے کارروائی کرتی ہے اور شہری ادارے ان کے بنیادی حقوق کو بروقت یقینی بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
ان کے مطابق اس مقدمے میں شکایت کنندہ خود اسی تھانے میں تین ایف آئی آرز کا ملزم تھا اور اسے ایک مہرے کے طور پر استعمال کیا گیا جبکہ پولیس کو مجبور کیا گیا کہ وہ بغیر کسی ثبوت کے ماہ رنگ بلوچ کے خلاف چالان پیش کرے۔
جبران بلوچ کے دعوے کے مطابق استغاثہ پر بھی دباؤ ڈالا گیا کہ وہ قانونی بنیاد کے بغیر مقدمہ چلائے اور اب عدالتی فیصلے سے یہ عیاں ہے۔ ان کے مطابق عدلیہ نے ماہ رنگ بلوچ کو 13 ماہ تک ایک جھوٹے مقدمے میں الجھائے رکھا، حالانکہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کئی ماہ پہلے ہی اس ہراسانی کو ختم کر سکتے تھے جب ہم نے درخواست اور اپیل دائر کی تھی۔
ان کی رائے میں ’یہ بریت پاکستان بھر میں حقوق کے کارکنوں کے خدشات کو مزید تقویت دیتی ہے کہ ریاست بی وائے سی رہنماؤں کے خلاف بدنیتی پر مبنی مقدمات درج کر رہی ہے، انھیں قید میں رکھے ہوئے ہے اور انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت ان پر پابندیاں لگا رہی ہے، بطور افراد اور بطور تنظیم دونوں حیثیت میں کام کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔‘
جبران بلوچ نے کہا کہ ’ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے بی وائے سی کی قیادت کی وکالت کی اور بلوچستان اور بلوچ عوام کے حقوق کی ان کی جائز سیاسی جدوجہد میں معاونت کی ہے۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک کے سرکاری پٹوار خانے میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک
29/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5311 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C