سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی ایم کے رہنما و رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کردی
👁️ 94 بار دیکھا گیا
سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی ایم کے رہنما و رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کردی
کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائی کورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ طور پر اشتعال انگیز زبان استعمال کرنے کے متعلق کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔
پشاور پولیس نے علی وزیر اور دیگر کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ریلی کے دوران آرمی اور ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز اور اشتعال انگیز زبان استعمال کرنے پر دسمبر 2020 میں سندھ پولیس کی درخواست پر گرفتار کیا تھا۔
پی ٹی ایم رہنما نے ٹرائل کورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اپنے وکیل کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد علی وزیر کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
واضح رہے کہ فروری میں علی وزیر اور دیگر کا ٹرائل کرنے والی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی ایم رہنما کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔
ٹرائل کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ ‘کسی شک کے بغیر تقاریر کا مواد اشتعال انگیز اور پاکستان آرمی، رینجرز اور پولیس جیسے ریاستی اداروں سے عدم اطمینان کو ہوا دینے کی کوشش تھا، جبکہ اس میں ملزم علی وزیر کا افغانستان سے تعلق بھی ثابت ہو رہا تھا’۔
تاہم عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی تھی وہ سائبر کرائم کے قومی رسپانس سینٹر سے آڈیو کی ڈی وی ڈی سے متعلق رائے حاصل کریں، جس کی رپورٹ کی بنیاد پر درخواست گزار کے وکیل نئی درخواست دائر کرنے کے لیے آزاد ہوں گے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C