سوڈان: نماز جمعہ کے دوران الفاشر کی مسجد پر ڈرون حملہ، 75 ہلاک
👁️ 335 بار دیکھا گیا
سوڈان: نماز جمعہ کے دوران الفاشر کی مسجد پر ڈرون حملہ، 75 ہلاک
خرطوم (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں ) سوڈان کی نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے جمعے کو مغربی شہر الفاشر میں ایک مسجد پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 75 افراد ہلاک ہو گئے۔
فوری امدادی ٹیموں کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب آر ایس ایف دارفور کے وسیع مغربی علاقے میں سوڈانی فوج کے زیر انتظام آخری بڑے شہر پر قبضے کی کوششیں تیز کر رہی تھی۔ یہ حملہ شہر کے الدرجہ محلے میں واقع ایک مسجد پر ہوا۔ ’ابو شوق ایمرجنسی رسپانس روم‘ نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ، ’’لاشوں کو مسجد کی عمارت کے تباہ شدہ حصوں سے نکال لیا گیا ہے۔‘‘
اس واقعے پر آر ایس ایف کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
الفاشر، جو تقریباً 18 ماہ سے محاصرے میں ہے، دارفور کی ریاست کا دارالحکومت ہے اور سوڈان کی فوج کے کنٹرول میں رہنے والا آخری بڑا شہر بھی ہے۔ سوڈان کی فوج اپریل 2023ء سے آر ایس ایف کے ساتھ جاری تباہ کن جنگ میں مصروف ہے۔
سوڈان میں جاری خانہ جنگی اب تیسرے سال میں داخل ہو چکی ہے، جس کے دوران ہزاروں افراد ہلاک اور تقریباً 12 ملین لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ اس خانہ جنگی نے ملک کو تقسیم کر دیا ہے، جہاں سوڈانی فوج نے شمال، مشرق اور وسطی علاقوں پر کنٹرول حاصل کر رکھا ہے، وہیں ریپڈ سپورٹ فورسز نے جنوب اور دارفور کے بیشتر حصوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3677 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C