سویڈن: عدالت نے قرآنی نسخوں کو نذر آتش کرنے سے متعلق مظاہروں پر پابندی ختم کردی
👁️ 151 بار دیکھا گیا
سویڈن: عدالت نے قرآنی نسخوں کو نذر آتش کرنے سے متعلق مظاہروں پر پابندی ختم کردی
سٹاک ہوم (ڈیلی اردو/وی او اے/اے ایف پی) سویڈن کی ایک عدالت نے منگل کے روز ایک اہم فیصلہ سنایا اور پولیس کے اس اقدام کو کالعدم قرار دے دیا جس میں وہ قرآنی نسخوں کو نذر آتش کیے جانے کے خلاف ہونے والے دو مظاہروں پر پابندی لگانا چاہتے تھے، جب کہ اسی طرح کے ایک مظاہرے میں دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں پانچ مشتبہ اسلام پسندوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
جنوری میں سٹاک ہوم میں ترکی کے سفارت خانے کے باہر قرآن کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے نے مسلم دنیا کو مشتعل کر دیا تھا اور کئی ہفتوں تک اس کے خلاف مظاہرے ہوتے رہے ۔ سویڈن کے سامان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا، اور سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست روک دی گئی۔
سویڈن کی سپریم ایڈمنسٹریٹو کورٹ نے قرآنی نسخے جلانے کے بعد فروری میں ہونے والے دو مظاہروں پر پابندی کے پولیس کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کا یہ موقف کہ حفاظتی خطرات کے پیش نظر مظاہروں پر پابندی لگائی جائے ،احتجاج کے حق کو محدود کرنے کے مترادف ہے۔
جج ایوا لوٹا ہیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اتھارٹی کے پاس اپنے موقف کے حق میں ٹھوس دلائل نہیں تھے۔
سویڈن کی پولیس نے فروری میں سٹاک ہوم میں ترکی اور عراقی سفارت خانوں کے باہر قرآنی نسخوں کو نذر آتش کرنے کی اجازت دینے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ جنوری میں ہونے والے احتجاج کے بعد سویڈن بڑے پیمانے پر حملوں کا نشانہ بن گیا تھا۔
ترکی نے خاص طور پر سوئیڈن کی پولیس کو مجرم قرار دیا جس نے اس مظاہرے کی اجازت دی تھی جس میں قرآنی نسخوں کو آگ لگائی گئی۔ انقرہ نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست کو اس وجہ سے روک دیا ہے کہ سٹاک ہوم، کرد گروپوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ناکام رہا ہے جنہیں ترکی دہشت گردقرار دیتا ہے۔
سویڈن کے سیاست دانوں نے قرآن جلانے کے واقعے پر تنقید کی ہے،لیکن انہوں نے ساتھ ہی ساتھ آزادی اظہار کے حق کا دفاع کیا ہے۔
اسی دوران سویڈن کی سیکیورٹی سروس نے بتایا کہ منگل کی صبح وسطی قصبوں لنکوپنگ، ایسکیلسٹونا اور سٹرانگناس میں خفیہ اطلاعات پر مبنی چھاپوں میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
سیکیورٹی سروس کے انسداد دہشت گردی یونٹ کی نائب سربراہ سوزانا ٹری ہورننگ نے کہا کہ مقدس کتاب کو جلانے کے سلسلے میں بہت سے کیسوں پر سویڈش سیکیورٹی سروس کام کر رہی ہے، اور موجودہ کیس ان میں سے ایک ہے۔سوزان کا کہنا تھا کہ مشتبہ افراد کا تعلق بین الاقوامی اسلامی انتہا پسند گروپوں سے تھا۔
سیکیورٹی سروس نے کہا کہ پھر بھی وہ نہیں سمجھتے کہ عنقریب کوئی حملہ ہونے والا ہے۔
اس نے ایک بیان میں کہا کہ سیکیورٹی سروس کو اکثر خطرے سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہےاور اس وقت تک کارروائی کا انتظار نہیں کیاجا سکتا جب کوئی جرم سرزد ہو ہی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C