سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان میں آج ملک گیر احتجاج
👁️ 43 بار دیکھا گیا
سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان میں آج ملک گیر احتجاج
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے حالیہ واقعے کے خلاف پورے پاکستان میں ‘یوم تقدیس قرآن’ منایا جا رہا ہے اور ملک گیر احتجاج ریلیاں نکالی جائیں گی۔ گزشتہ روز بھی پاکستانی پارلیمان نے سویڈن واقعے پر مذمتی قرارداد منظور کیا۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آج ملک گیر ‘یوم تقدیس قرآن’ کی کال دی ہے۔ متعدد سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے اس کی حمایت کی ہے۔ اس دوران نماز جمعہ کے بعد ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی توقع ہے۔
اپوزیشن پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ”سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف چیئرمین عمران خان کی کال پر پرامن احتجاج ہوگا…پوری قوم متحد ہوکر مغرب کوواضح پیغام دے کہ آیات مقدسہ کی بے حرمتی کی کسی صور ت میں اجازت نہیں دی جاسکتی۔”
جماعت اسلامی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا، “سات جولائی کو پورے ملک میں مظاہرے اور ریلیاں ہوں گی۔ نمازِ جمعہ کے بعد ہر مسجد سے وہاں کے امام کی قیادت میں جلوس نکلے گا۔ یہ مظاہرے صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پانچ براعظموں میں ہوں گے۔”
وزیر اعظم شہباز شریف نے چار جولائی کو اعلان کیا تھا کہ سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف سات جولائی کو ملک بھر میں ‘یوم تقدیس قرآن’ منایا جائے گا اور احتجاج بھی کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ سویڈن کی دارالحکومت اسٹاک ہولم کی سب سے بڑی مسجد کے سامنے 28 جون کو عراق سے تعلق رکھنے والے ایک پناہ گزین سلوان مومیکا کے ذریعہ قرآن کی بے حرمتی اور اس کے صفحات کو نذر آتش کرنے کے بعد پاکستان سمیت مسلم اور عرب دنیا میں بڑے پیمانے پر غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے اور اس واقعے کی مذمت کی جارہی ہے۔
قرآن کی بے حرمتی کے خلاف قرارداد منظور
گذشتہ روز (چھ جولائی کو) پاکستان کی پارلیمان نے سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے پر مذمتی قرارداد منظور کرتے ہوئے عالمی برادری سے مذہبی مقدسات کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے کے لیے قانون سازی کرنے کا مطالبہ کیا۔
پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قرآن کی بے حرمتی میں ملوث شخص کو نشان عبرت بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کو سمجھنا چاہئے کہ مسلمان اب اس حرکت کو برداشت نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ “سوئیڈن واقعہ مسلمانوں اور عیسائیوں کو لڑوانے کی سازش ہے، پوری دنیا کو بتایا جائے کہ اسے کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔ ایک خبیث اور لعنتی کو پولیس کی موجودگی میں حرکت کرنے کی اجازت دی گئی، ہمیں اس شخص کی خباثت کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔”
وزیر اعظم نے کہا کہ میں اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں سے گزارش کروں گا کہ کل جمعہ کے دن نماز کے بعد پورے ملک میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں یکجہتی کا اظہار کریں، تمام مکتبہ فکر کے لوگ مل کر بھرپور احتجاج کریں اور پاکستان کے طول و عرض میں ریلیاں نکالیں، تاکہ پوری دنیا دیکھے کہ یہ ناقابل برداشت اور مذموم حرکت آئندہ کسی نے کی، تو پھر ہم سے کوئی گلہ نہ کرے۔
قرارداد میں کیا کہا گیا ہے؟
پاکستانی پارلیمان میں منظور شدہ قرارداد میں سویڈش حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ قرآن کی بے حرمتی میں ملوث افراد کے خلاف نہ صرف قانونی کارروائی کرے بلکہ مناسب اقدامات بھی کیے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔
قرارداد میں اس بات پر زوردیا گیا ہے کہ اسلامو فوبیا کے واقعات سے بھی اسی سنجیدگی سے نمٹا جائے جس طرح دوسرے مذاہب کے خلاف نفرت کے معاملے سے نمٹا جاتاہے۔اس میں متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں اور ریاستوں پر زوردیا گیا ہے کہ مقدس الہامی کتب، شخصیات، عبادت گاہوں اور ان کے پیروکاروں کا احترام یقینی بنایا جائے۔
قرارداد میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے سفارشات مرتب کرنے اور مستقبل کی اجتماعی حکمت عملی وضع کرنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس طلب کیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C