سکھر سے کالعدم تنظیم سندھو دیش ریولیشنری آرمی کا اہم رکن گرفتار
👁️ 25 بار دیکھا گیا
سکھر سے کالعدم تنظیم سندھو دیش ریولیشنری آرمی کا اہم رکن گرفتار
سکھر (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع سکھر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بس ٹرمینل سے کالعدم تنظیم کے اہم کارکن نور احمد ابڑو کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کاتعلق کالعدم تنظیم سندھو دیش ریولیشنری آرمی (ایس آر اے) سے ہے، کالعدم تنظیم کے لیے مختلف علاقوں سے فنڈ جمع کرکے سکھر پہنچا تھا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق شکارپور ضلع کے علاقے مرشد آباد سے ہے، ملزم کے خلاف سندھ کے مختلف اضلاع میں 13 سے زائد مقدمے درج ہیں، ملزم کے بھائی منیر ابڑو کو کچھ عرصہ قبل سی ٹی ڈی حیدرآباد نے گرفتار کیا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اپنے بھائی منیر ابڑو کو چھڑوانے اور تنظیم کی مالی معاونت کے لیے فنڈ جمع کررہا تھا، نور احمد ابڑو بڑے گھروں میں ڈکیتی اور ایکسپلوز ایکٹ میں متعدد بار گرفتار ہوچکا ہے۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 35 ہزار روپے نقد، ایس آر اے کی رسید بک، پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8866 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3480 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C